چکوال: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست

تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

اس موقع پر علامہ محمد اعجاز ملک نے ''غزوہ بدر معرکہ حق و باطل'' کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر اسلام کا انتہائی اہم باب ہے۔ غروہ بدر حق و باطل کے مابین معرکہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر میں مٹھی بھر مسلمانوں کے مقابلے میں ہزاروں کفار تھے، ادھر مسلمانوں کے سامان حرب نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ ادھر کفار مکہ اسلحہ، گھوڑوں اور اونٹوں سے لیس تھے۔ یہ جذبہ ایمانی ہی تھا کہ 1000 کے مقابلے میں 313 غالب آگئے اور انہیں مار بھگایا۔

انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اگر آج بھی جذبہ ایمانی سے لیس ہوں تو وہ دنیا کی کسی بھی طاقت کو مغلوب کر سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ کی مدد و نصرت بھی نازل ہو گی، جس طرح غزوہ بدر میں اللہ تعالیٰ نے بارش برسا کر اور فرشتے بھیج کر کی۔ تحریک منہاج القرآن بھی اسی جذبہ ایمانی کے تحت حق کا علم بلند کیے ہوئے باطل کے خلاف برسرپیکار ہے۔

دوران خطاب موسلادھار بارش شروع ہو گئی مگر اس کے باجود شرکاء نے انہماک سے درس قرآن سماعت کیا۔ پروگرام کے اختتام پر اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا پیش کی گئی۔

تبصرہ

Top