کامرہ: ایم ایس ایم کا یوم تاسیس

نائب صدر ایم ایس ایم رضی طاہر کی خصوصی شرکت، سوال و جواب کی نشست

ایم ایس ایم کے یوم تاسیس کے سلسلے میں کامرہ میں پروقار تقریب کا اہتمام 13 اکتوبر 2013ء کو منہاج لائبریری میں کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت نائب صدر ایم ایس ایم کامرہ رضی طاہر نے کی۔ جبکہ صدر ایم ایس ایم کامرہ سردار محمد اویس، جنرل سیکرٹری احسن خان و دیگر شریک تھے۔ تقریب میں سوال و جواب کی نشست ہوئی جس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی سابقہ و آئندہ جدوجہد سے متعلق معزز مہمان سے سوالات کیے گئے جس پر انہوں نے جواب دیئے۔

رضی طاہر نے کہا کہ ہم نے 19 نومبر 2011 کو ناصر باغ میں ایم ایس ایم کے ملگ گیر جلسے سے بیداری شعور کی مہم کا آغاز کیا اور طلبہ کے اندر تحریک پیدا کی۔ قائد انقلاب کی 4 سال بعد پاکستان واپسی پر 23 دسمبر کو تاریخ ساز عوامی انقلاب، لانگ مارچ سے لیکر 11مئی کے دھرنوں تک قوم کو ہر اس نظام کی خرابیوں اور عوام دشمنی سیٹ اپ سے آگاہ کیا۔ وہ ساری جدوجہد وہاں ختم نہیں ہوگئی وہ اذان تھی اور انقلابی جانثاروں کی ایک کروٹ تھی جس نے باطل طاقتوں پر لرزہ طاری کر دیا اب اقامت ہوگی اور نماز انقلاب ادا کی جائیگی جس سے ملک میں جبر و استحصال اور ظلم کا خاتمہ ہوجائے گا۔

تقریب کے آخر میں ایم ایس ایم کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا اور پاکستان میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top