راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ’’سفیر امن‘‘ سیمینار کا انعقاد

ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو علمی، فکری شعور دینے کے ساتھ آئین اور حقوق کا شعور بھی دیا۔ ڈاکٹر رحیق عباسی
ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا
شہدائے ماڈل ٹاؤن اور خود کش حملوں شہداء کے لئے خصوصی دعاکی گئی

ڈاکٹر طاہرالقادری کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک پی پی 11 کے زیراہتمام سفیرامن سیمینار خیابان سرسید نور بینکویٹ ہال میں علامہ میر محمد زمان قادری کی زیرسرپرستی منعقد ہوا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں مرکزی رہنما عوامی تحریک احمد نواز انجم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، ڈویژنل ڈپٹی آرگنائزر ملک افضل، ضلعی صدر راولپنڈی نعیم سلطان کیانی، ضلعی صدر اسلام آباد ابرار رضا ایڈووکیٹ، عباسی برادری کے رہنما محمد ایاز عباسی کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پی پی 11 مقصود عباسی، جنرل سیکرٹری غلام علی خان نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، ملکی و بین الاقوامی سطح پر قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر رحیق عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے مؤثر آواز ڈاکٹر طاہرالقادری نے اٹھائی اور دہشت گردی کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل فتوی دے کر پوری دنیا میں ثابت کر دیا کہ دہشت گردی کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہے نہ تھا اور نہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، فکری، اسلامی خدمات کا احاطہ کرنا مشکل ہے۔ قوم کو علمی، فکری شعور دینے کے ساتھ ساتھ آئین اور حقوق کا شعور دینے میں بھی ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنا کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد خالصتاً غریب عوام کے حقوق کے لئے ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری صحت یاب ہو کر بہت جلد وطن واپس آئیں گے اور عوام کے حقوق اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون کا قصاص لینے کے لئے جنگ جاری رہے گی۔ پروگرام کے آخر میں سانحہ ڈل ٹاؤن، آرمی پبلک سکول، حیات آباد، لاہور پولیس لائن اور سانحہ شکریال اسلام آباد کے شہداء کی بلندی درجات، ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔

تبصرہ

Top