ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کو صرف امن کی تعلیم دی: ڈاکٹر حسن محی الدین القادری

مورخہ: 14 مارچ 2015ء

انقلاب مارچ اور دھرنے کے شرکاء میں ’’اسناد شجاعت‘‘ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب‎
شہداء کے بچوں نے کروڑوں روپے ٹھکرا کر ثابت کیا کہ شہیدوں کے خون کی کوئی قیمت نہیں‎

لاہور (14 مارچ 2015) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ شہداء کے بچوں نے حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کی پیش کش ٹھکرا  کر ثابت کیا کہ شہیدوں کے خون کی قیمت نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کو صرف امن کی تعلیم دی، کوئی خوف یا لالچ ہمیں ظالمانہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد سے نہیں ہٹا سکتا، انقلاب کے فیصلہ کن راؤنڈ  کا آغاز ہونے والا ہے اس بار کارکنوں کے ساتھ ساتھ قوم کا ہر جوان اور بیٹی بھی نکلے گی، ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کا حساب لینے کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں انقلاب مارچ کے شرکاء میں اسناد شجاعت کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے شرکائے انقلاب مارچ کے ساتھ ساتھ دھرنے کے زخمیوں میں بھی اسناد تقسیم کیں اور کہا کہ جس ضلع میں انقلاب مارچ کے شرکاء اور زخمی ہونگے اس ضلع میں جا کر اسناد شجاعت دیں گے اور انکی عظمت اور قربانیوں کا اعتراف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے اور انقلاب مارچ کا حصہ بننے والے کارکن عظیم ہیں۔ انکی قربانیاں سیاسی تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ دینی و قومی جذبہ سے سر شار کارکنوں نے انقلاب مارچ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری تو دور کی بات شہیدوں کے بچوں کے عزم کو بھی متزلزل نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ انکی قربانیاں کسی دنیاوی عہدے کیلئے نہیں مخلوق خدا کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سن لیں وہ انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتے، ڈاکٹر طاہرالقادری کے فلسفہ انقلاب کے پیچھے 42 سال کی علمی و فکری جدوجہد ہے۔ وہ 1972 سے عوام دوست نظام حکومت کی تشکیل اور قیام کی ضرورت اجاگر کر رہے ہیں اور یہ انقلاب آ کر رہے گا۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

Top