واہ کینٹ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب
منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام واہ کینٹ میں بارھویں سالانہ اجتماعی شادیوں کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں مستحق اور نادار گھرانوں کی 12 بیٹیوں کی باعزت رخصت کیا گیا۔ الحمدللہ منہاج ویلفیئر فاؤندیشن واہ کینٹ مسلسل بارہ سالوں سے اس سلسلہ کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک 133 بیٹیوں کے گھر بسائے جا چکے ہیں۔
تقریب میں ناظم اعلی منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر آپریشن منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انجینیئر ثناءاللہ خان، امیر جماعتِ اسلامی واہ کینٹ پروفیسر محمد وقاص، سابق اٹارنی جنرل پاکستان خواجہ محمد امتیاز اور ڈپٹی ڈائریکٹر تنظیمات MWF اشتیاق حنیف مغل نے خصوصی شرکت کی۔
مہمانانِ گرامی نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ کے جملہ والنٹیرز اور منتظمین خصوصا محمد جاوید ویلفیئر کوآرڈینیٹر واہ کینٹ، اظہر حمید صدر TMQ واہ کینٹ، لیاقت علی مغل ناظم TMQ واہ کینٹ اور صغیر خان صدر TMQ راولپنڈی شمالی کو شاندار انتظامات پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر رخصت ہونے والی بیٹیوں کو نئے سفر کے لیئے ضروریاتِ زندگی کا مکمل جہیز پیکیج بطور برائڈل گفٹ پیش کیا گیا۔ بیاہی جانے والی بیٹیوں کے والدین کے جذبات دیدنی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہمارے لیے اپنی شہزادیوں کی باعزت رخصتی ناممکن نظر آ رہی تھی۔ ایسے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اپنے ڈونرز کی معاونت سے ہماری بیٹیوں اپنی بیٹیاں بنا کر جس طرح رخصت کیا ہے۔ اس پر ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مزید کارِخیر کے کاموں میں کامیابیاں عطا فرمائیں۔
تبصرہ