تحریک منہاج القرآن مانکیالہ مسلم گوجر خان کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

تحریک منہاج القرآن پاکستان سمیت دنیا بھر میں عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عام کرنے کیلئے بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر انگیز قیادت میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ماہ میلاد کے مہینے میں جہاں مرکزی سطح پر عالمی میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے وہاں دنیا بھر میں اس کی تنظیمات بھی انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و جذبہ سے محافل میلاد کا انعقاد کرتی ہیں۔

گذشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن مانکیالہ مسلم گوجر خان (راولپنڈی) کے زیراہتمام ایک عظیم الشاں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت پیر سید صدیق حسین شاہ نے کی۔ اس محفل کی سرپرستی چودھری محمد منیر نے فرمائی جبکہ نگرانی سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ محمد نعیم چودھری کی تھی۔ مرکزی ناظم تنظیمات سردار منصور احمد خاں کے علاوہ متعدد اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد اکبر سیالکوٹی نے حاصل کی۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے والوں میں حیدری برادران، شہزاد برادران، محمد عقیل اور حاجی جاوید شمشاد شامل تھے۔ اس محفل میں خصوصی خطاب کے لئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن رانا محمد ادریس لاہور سے تشریف لائے تھے۔ انہوں نے میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر تفصیلی اور جامع خطاب فرمایا۔

اس کے علاوہ خطیب جامع مسجد مانکیالہ مسلم منصورالحسن اور نعیم چودھری نے بھی خطاب کیا۔ محفل کا اختتام درودوسلام سے ہوا۔ اس محفل کے انعقاد پر جن احباب نے خصوصی تعاون کیا ان میں چودھری عبدالحمید، حاجی عبدالقدیر، حاجی لیاقت علی، تبسم علی، محسن علی، اسد علی، مرسلین مصطفیٰ، ماسٹر محمد وحید، وحید احمد مغل اور حاجی اسد زماں شامل تھے۔ محمد نعیم چودھری نے جملہ منتظمین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ محفل کے اختتام پر لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

Top