راولپنڈي ميں عرفان القرآن کورس کي اختتامي تقريب

تحريک منہاج القرآن راولپنڈي پي پي 9 ميں عرفان القرآن کورس کي اختتامي تقريب 7 فروري 2010ء کو ہوئي۔ عرفان القرآن کورس کا آغاز 9 اکتوبر 2009ء کو ہوا تھا، جو 7 فروري 2010ء کو ختم ہوا۔ اس اختتامی تقريب ميں اسلاميہ ہائي سکول کے ہيڈ ماسٹر حاجي افتخار خان مہمان خصوصي تھے۔ عرفان القرآن کلاس کے دونوں معلمین خالد محمود اعوان اور غلام ربانی بھي تقريب ميں موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت حافظ ارسلان (ناظم نشرواشاعت) نے حاصل کي۔ اس کے بعد عرفان القرآن کورس کی طالبہ مبشرہ بدر نے نعت مبارکہ پڑھي۔ محفل کی نقابت یو سی کمال آباد کے ناظم دعوت پروفیسر محمد ارشد نے کی۔

نائب ناظم دعوت عرفان القرآن کورس حافظ محمد شریف کمالوی نے کہا کہ عرفان القرآن کورس نہايت آسان فہم ہے، جس سے عام آدمي بھي بہتر انداز میں قرآن پاک کو پڑھنے اور سمجھنے کي آگاہي حاصل کر رہا ہے۔ حاجی افتخار خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم اصل ايمان ہے، جس کو صحيح سمجھنے کي ضرورت ہے۔ شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري دنیا بھر میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع کو روشن کر رہے ہیں۔

محفل کے آخر میں سینئر نائب ناظم دعوت پروفیسر ذوالفقار نے دعا کي۔

تبصرہ

Top