سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن مردہ معاشرے میں زندہ قوم پیدا کر رہا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت میں علم و بیداری کا انقلاب برپا کر رہے ہیں: چیئرمین سپریم کونسل کا تقریب سے خطاب۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ اے کے زیرِاہتمام ضلعی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ محترمہ فوزیہ نواب قادری (ناظمہ منہاج ویمن لیگ سیالکوٹ) نے میٹنگ کے ایجنڈا پوائنٹس کا تعارف کروایا، جب کہ محترمہ رخسانہ عظمت قادری (صدر منہاج ویمن لیگ سیالکوٹ) نے تفصیلی وضاحت کے ساتھ تمام صدور اور ناظمات میں اہداف تقسیم کیے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیالکوٹ، کلہر کہار، کلور کوٹ اور سرگودھا میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ان کیمپس میں منہاج القرآن کے کارکن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔ مختلف شہروں اور علاقوں میں قائم کیمپس میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان، راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء جمع کی جا رہی ہیں، جنہیں متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک کے 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر سیالکوٹ اور ڈسکہ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ تقریبات میں سینئر نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں رضا، میاں آصف، طاہرخان درانی، اشفاق حسین، عبدالستار انجم، حافظ غلام مصطفےٰگجر، اعجازاحمدبھٹی اور کارکنان نےشرکت کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.