منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کے زیراہتمام کرسمس تقریب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کے زیراہتمام کرسمس تقریب 25 دسمبر 2018ء کو ساؤتھ افریقہ کے انقلابی لیڈر نیلسن منڈیلا کے گریٹ پیلس مویزو مٹاٹا ساؤتھ افریقہ میں منعقد کی، جس میں منڈیلا فیملی کے ساتھ سالانہ کرسمس کا پروگرام بھی شامل تھا۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے دو بڑے کرسمس کیکس کا اہتمام کیا گیا جو کہ منڈیلا کی صد سالا تقریبات اور کرسمس کے لئے تھے۔

چیف ایم منڈیلا (ایم این اے)، کی والدہ اور رائل فیملی کے احباب نے اس تقریب میں شرکت کی۔ منہاج القرآن کی جانب سے فیاض اکبر، لطیف چشتی، نور احمدنور، اصغر وڑائچ ، جاوید اقبال، علامہ ایوب طفیل، رانا آصف جمیل اور علامہ طاہر رفیق نے اس پروگرام کے لئے خصوصی تعاون کیا اورپروگرام میں شرکت بھی کی۔

تقریب میں 1000 غریب اور مستحق بچوں اور 100 سے زائد بوڑھے اور مستحق لوگوں کو مدعو کیا گیا، جن کے لیے باربی کیو، چکن تکہ، کول ڈرنکس، جوسز، بسکٹس، سویٹس، چپس اور کھانا تقسیم کیا گیا اور بچوں میں خوبصورت کھلونے بھی تقسیم کئے گئے۔ بچوں کی تفریح کےلئے جمپنگ ہاوسز بھی لگائے گئے تھے جن پر بچے ساردن لطف اندوز ہوتے رہے۔

تبصرہ

Top