سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن بھوانہ چنیوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سفیر امن کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قومی، ملی، علمی اور عالمی خدمات پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن لالیاں چنیوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سفیر امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آپ نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی، دینی و ملی اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوسی نمبر 2 اور 13 پی پی 93 لالیاں، چنیوٹ کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوسی نمبر 13 کوٹ امیر تحصیل لالیاں کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ قومی لٹیروں کے مکمل احتساب کیلئے الیکشن چند ماہ کیلئے مؤخر بھی ہو جائیں تو کوئی قیامت نہیں ٹوٹے گی۔ احتساب کے بغیر انتخاب ہوئے تو سیاسی گندگی پلٹ آئے گی، موجودہ ظالم نظام کے خلاف پہلی آواز ڈاکٹر طاہرالقادری نے بلند کی اور رد عمل میں 14 لاشیں اٹھائیں۔ گزشتہ چار سال کا ہر دن قاتل اشرافیہ اور ظالم نظام کے خلاف جدوجہد کرتے گزارا۔ قارون کی دولت اور فرعون کی طاقت رکھنے والے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ڈاکٹر طاہرالقادری کے جرات مند کارکنوں، بیٹوں اور بیٹیوں کو نہ ڈرایا جا سکا نہ جھکایا جا سکا ان شاء اللہ تعالیٰ انقلاب کا سورج طلوع ہوگا اور شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.