سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈیرہ غازی خان میں ”رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس“ میں خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ شان رحمۃ للعالمین کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ تاجدارِ کائنات آقا علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے رحمت بنا کر بھیجا۔ اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں رحمت فرمانے والے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ 1200 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر فلڈ ریلیف انجینئر ثناء اللہ خان نے سامان کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور متاثرین میں سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر امدادی سامان میں 1200 خاندانوں کے لیے مہینے بھر کا راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کی جانب سے تونسہ شریف کی نواحی بستی لغاری میں متاثرین سیلاب کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں اہل علاقہ متاثرین سیلاب کا مفت چیک اپ کیا گیا اور انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں امدادی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈیرہ غازیخان میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے تونسہ شریف (ڈیرہ غازیخان) میں اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تونسہ شریف کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 30 مارچ 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدی قادری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء چوھدری فیاض احمد وڑائچ اور تحریک کے دیگر قائدین و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 24 اور 25 فروری 2018ء کو جنوبی پنجاب کا دورہ کیا۔ ڈیرہ غازی خان میں آپ نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس، سفیر امن سیمینار سمیت دیگر تنظیمی پروگراموں میں شرکت کی۔ یہاں آپ نے تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے مقامی قائدین کیساتھ کارکنان سے بھی ملے۔ جکھڑ امام شریف میں پیر سید باقر شاہ بخاری کے ختم چہلم کے بڑے اجتماع میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ جو موجودہ حکمرانوں میں نہیں ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ بدامنی کا ذمہ دار کون ہے، امن کے لیے کی جانے والی کاوشیں کامیاب نہ ہو سکیں، اس ملک میں جانوں کے ضیاع کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک کے اثاثے سیل پر ہیں پاکستان کسی حکمران یا سیاسی لیڈر کے خاندان کی جائیداد نہیں یہ ملک کسی کی وراثت نہیں کہ اس کے ادارے جب چاہیں جس بھاؤ چاہیں بیچ دیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ و مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں عظیم الشان میلاد مارچ میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کیا کہ آقا ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد کرتے ہیں اب ہم اس پاک دھرتی پر مصطفوی انقلاب کی سحر طلوع کر کے دم لیں گے۔ عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اب بیدار ہو گئے ہیں اب باطل نظام کے دن گنے جا چکے، ملک میں رائج کرپٹ، ظالمانہ اور غریب کش نطام کو سمندر برد کر دیا جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخاں نے مقامی شادی ہال میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ مہمان خصوصی میں سردار عمر دراز خاں سینئر نائب ناظم پنجاب کو مدعو کیا گیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت شریف کے ساتھ ہوا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام مورخہ 29 جنوری 2011 کو میلاد مارچ منعقد ہوا جس کی سرپرستی سینئر نائب امیر تحریک پنجاب شاکر خان مزاری نے کی جبکہ میلاد مارچ کی قیادت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت محمد طیب ضیاء اور سیکرٹری جنرل عبدالغفار مصطفوی نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.