سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن ڈیرہ اسمعیل خان کے جملہ فورمز کے ذمہ داران کے ساتھ نیشنل کلب میں ملاقات، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ اللہ کے ہاں جماعت کی بہت فضیلت ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پہاڑ پور میں منعقدہ عظیم الشان ’’رحمۃ للعالمین کانفرنس‘‘ سے خطاب، کانفرنس میں ہزاروں مرد و خواتین کی شرکت، اپنے خطاب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حضور نبی اکرم ﷺ کی ایک حدیث مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اسے اس کے والدین، اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی پہاڑ پور میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت، چیئرمین سپریم کونسل نے رحمۃ للعالمین کانفرنس کے شاندار انعقاد پر تمام ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد دی۔
نہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے خیبر پختونخوا میں پہاڑ پور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں راشن پیکج اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، ناظم تنظیمات حافظ عبدالحی علوی، منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ذمہ داران سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، ام حبیبہ اسماعیل، ارشاد اقبال و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن ڈی جی خان کے زیراہتمام فورٹ منرو میں تین روزہ تنظیمی و تربیتی اور تفریحی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، نظامت تربیت کے ناظم پروفیسر محمد سلیم، علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے خصوصی شرکت کی۔ کیمپ میں تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے 200 سے زائد ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں نائب ناظم اعلی تنظیمات خیبر پختونخواہ زون عبد الحئی علوی، مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی اور نائب ناظم تربیت علامہ محمد منہاج الدین قادری نے لیکچرز دیئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا، اس کام کی نگرانی محمد جمال مرزا ، الطاف خان، عبدالعزیز خان نے کی۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.