سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام درس عرفان القرآن کا شاندار انعقاد ہوا جس سے علامہ مہتاب اظہر راجپوت نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام رمضان المبارک میں 5روزہ دروسِ عرفان القرآن کی اختتامی نشست جس سے علامہ عدنان وحیدقاسمی نے اختتامی گفتگو فرمائی۔ تقریب میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کنجاہ کے زیراہتمام دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علامہ محمد منہاج الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں مرد و خواتین سمیت علاقہ بھر سے مختلف سماجی، سیاسی، کاروباری، صحافی اور جماعت اہلسنت کی نمائندہ شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کوٹلہ ارب علی خان کے زیر اہتمام 6 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اولاد کے حقوق کے عنوان سے علامہ عدنان وحید قاسمی نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن جلالپور جٹاں کے زیراہتمام 6 روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حضرت علامہ عدنان وحید قاسمی نے اولاد کے حقوق کے موضوع پر خطاب کیا۔ تقریب میں مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یوتھ لیگ کے 36ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ قومی یوتھ کنونشن سے گجرات میں خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو دین اسلام کی اصل روح کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ چیئرمین سپریم کونسل نےکہا کہ نوجوان اسلام، پاکستان اور کا فخر ہیں
نائب ناظم تنظیمات TMQ سنٹرل پنجاب علامہ منہاج الدین قادری نے لالہ موسیٰ، گجرات، جلال پور جٹاں اور کنجاہ میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے تحصیلی اور یوسی سطح کے عہدیداران و کارکنان کے لیے منعقدہ تربیتی کنوینشنز میں شرکت و خطاب کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گجرات میں منہاج القرآن گجرات کے رہنماء چوہدری گلریز اختر وڑائچ ایڈووکیٹ سے ان کی رہائش پر ان کے والد محترم چوہدری محمد خان وڑائچ مرحوم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بخشش و مغفرت کی دعا بھی کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گجرات آمد پر تحریک منہاج القرآن گجرات کے بانی ممبر غلام سرور قادری (مرحوم) کے بیٹوں سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے والد گرامی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے بانی ممبر و سینئر رہنما حاجی گلزار احمد کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد صفہ حرم نیو شادمان کالونی گجرات میں ختم قل خوانی منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے حاجی گلزار احمد کی تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ گجرات کے ضلعی، پی پی حلقہ جات اور مختلف شعبوں کے ناظمین نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اصلاح احوال، اصلاح معاشرہ، علم و امن، اعتدال اور رواداری کے فروغ کے لئے قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے زیراہتمام راشن تقسیم کے موقع پر عہدیداران نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن منگووال غربی (گجرات) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات اب تک 1500 سے زائد خاندانوں کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچا چکی ہے اور ابھی بھی روزانہ کی بنیاد پر اپنے سفید پوش اور مزدور دار طبقے تک راشن پہنچا رہی ہے، منہاج یوتھ لیگ گجرات کے نوجوان دن رات اس کٹھن حالات میں کام کر رہے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.