سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گاؤں پھرہالہ میں جامع مسجد منہاج القرآن کا سنگِ بنیاد رکھا، اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ناظم نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر، علامہ عین الحق بغدادی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا تحریک منہاج القرآن ہری پور میں حجۃ المحدثین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی معرکۃ الآراء تصنیف ’’الموسوعۃ القادریہ فی العلوم الحدیثیہ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ہری پور میں یونیورسٹیوں روڈ پر جامع مسجد کنیزِ زینب اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا افتتاح کررہے ہیں، اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، جاوید ہزاروی، حاجی فضل الرحمان رحمان، حاجی غلام شبیر و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین نے ترناوا میں منعقدہ گوشۂ درود کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ سے تعلق کا واحد ذریعہ درود و سلام ہے، حضور اکرم ﷺ سے اپنے تعلقِ غلامی کو مضبوط کرنے کیلئے کثرت کے ساتھ درودو سلام کا نذرانہ پیش کریں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ہری پور کے علاقہ نور کالونی میں جامع مسجد منہاج القرآن کا سنگِ بنیاد رکھا، اس موقع پر اہل علاقہ نے تحریک منہاج القرآن کی تعلیمات اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی شخصیت سے متاثر ہوکر متفتہ طور پر نور کالونی کا نام بدل کر حسین آباد رکھ دیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین نے ترناوا، ہری پور میں گوشۂ درود کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس موقع پر پیر سید محبوب شاہ کاظمی، محمد جاوید القادری، حاجی غلام شبیر، ڈاکٹر جہانگیر عباسی، کامران سہیل ایڈوکیٹ اور تحریک منہاج القرآن کے فورمز کے قائدین و کارکنان موجود تھے۔
منہاج القرآن ہری پور کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ﷺ کے اخلاق حسنہ پر عمل پیرا ہونا اصل ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ حسنہ کا پیغام یہ ہے کہ ہم بھی اخلاقِ مصطفی ﷺ اختیار کریں اور سیرتِ و اسوہ مصطفی ﷺ کا زیور پہن لیں، آپ ﷺ کے اوصافِ حمیدہ کا رنگ اپنے اوپر چڑھا لیں۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت شعبہ کورسز کے زیراہتمام ہری پور میں پانچ روزہ ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ تربیتی کیمپ کا آغاز ہوا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہری پور میں منعقد کیمپ میں مرد و خواتین سکالرز کی بڑی تعداد کیمپ میں شریک ہوئی۔ ابتدائی روز محمود مسعود قادری اور محمد سرفراز قادری نے کیمپ میں تدریس کے فرائض سر انجام دئیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ہری پور ہزارہ میں منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق مقتول سجاول خان مصطفوی کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر راجہ زاہد محمود، سرپرست تحریک منہاج القرآن ضلع ہری پور حاجی غلام شبیر، زونل انچارج ہزارہ ڈویژن محمد جاوید القادری اور منہاج القرآن ہری پور کے رفقاء و کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیرِاہتمام ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی، نائب ناظم تربیت علامہ محمد منہاج الدین قادری نے شرکت کی اور لیکچرز دیئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھلابٹ ٹاؤن شپ، ہری پور کے زیراہتمام امیر تحریک منہاج القرآن کھلابٹ علامہ غلام سرور ہزاروی کی زیر سرپرستی فیز 3 میں 150 مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہری پور کے زیراہتمام پہلے مرحلے میں 100 خاندانوں میں پیکج تقسیم کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت اسسٹنٹ کمشنر ہری پور علی شیر نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.