سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ آج 31 مارچ ملک کے طول و ارض اور بیرونی دنیا سے ہزار ہا معتکفین اور معتکفات شہرِ اعتکاف کا حصہ بنیں گی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نمازِ تراویح کے بعد خصوصی خطابات کریں گے۔ امسال ان کے خطابات کی سیریز کا عنوان ''خدا کو کیوں مانیں اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟'' ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اپنے بندوں کو بھوک، ڈر، خوف، مصائب و آلام اور کبھی مالی آسودگی اور اپنی بے بہا نعمتیں عطا کر کے آزماتا ہے،
شہرِ اعتکاف 2024ء میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ’’اِصلاحِ اَحوال اور آدابِ زندگی‘‘ کے موضوع پر خطابات فرمائیں گے
شہرِ اعتکاف 2024 میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات بعنوان ’’خُدا کو کیوں مانیں؟ اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟‘‘
شہرِ اعتکاف 2024ء میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے فکری و تربیتی اور اِصلاحی خطابات کی سیریز بعنوان ''تاریخِ تصوف اور تعلیماتِ صوفیاء"
شہرِ اعتکاف 2024ء میں صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری ’’راہِ محبت و شوق میں تعلق باللہ کے مختلف زاویے اور راستے‘‘ کے موضوع پر خطابات فرمائیں گے
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی صدر انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لاہور بابر محمود کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کی محفل میں شرکت و خطاب، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ والدین کے احسان کو اللہ نے اپنی توحید اور اپنی ذات کے ساتھ جوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، جنہیں اللہ کہ یہ نعمت میسر ہے وہ اس کی قدر کریں۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ہونہار طالب علم محمد عظیم سبحانی الازہری کو كلية التربيہ جامعہ عين شمس سے PhD کی تکمیل پر مُبارک باد
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اللہ کریم نے اپنے بندوں کو بے حد و حساب نعمتیں عطافرمائی ہیں، قرآن حکیم اور صاحب قرآن رب کائنات کی بے مثال نعمت اور اس کی رحمتوں میں سب سے بڑی رحمت ہیں۔ قرآن مجید اور سنت مصطفیٰ ﷺ سے ناطہ توڑنے کی وجہ سے اُمت آج زوال کا شکار ہے۔ صرف قرآن مجید کی تلاوت کافی نہیں ہے
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی تحریک منہاج القران عزیز بھٹی ٹاؤن ضلع نمبر 4 پی پی 156 کے زیرِاہتمام درس عرفان القرآن کی نشست میں خصوصی شرکت و گفتگو، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام اور رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کا دنیا میں آنے کا بنیادی مقصد امر بالمعروف و نہی عن المنکراور مثبت خطوط پر تعمیر معاشرہ کے لئے کوشش کرتے رہنا ہے، اپنے داخلی و خارجی احوال کو قرآن و سنت کے مطابق سنوارنا ہماری دینی و انسانی ذمہ داری ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہرِ اعتکاف کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہریت آج کے دور کا بڑا فتنہ ہے۔ نوجوانوں کو ایک سازش کے تحت اللہ اور دینِ حق سے برگشتہ کیا جارہا ہے۔ نوجوان اُمہ کا محفوظ مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اہل ایمان رمضان المبارک کا ایمانی جوش و جذبہ کے ساتھ استقبال کریں، اللہ کا کروڑہا شکر ادا کریں جس نے ہمیں اپنی زندگیوں میں ایک بار پھر رمضان المبارک کی ساعتیں عطا کیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اُمت مسلمہ کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماہ مقدس کے ہر لمحے کو غنیمت جانتے ہوئے اللہ کو راضی کریں اور وطن عزیز کی خوشحالی، سلامتی اور اُمت کے اتحاد کے لئے دعائیں کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام اتحاد اُمت کانفرنس میں شرکت و خطاب، کانفرنس سے ’’اِتحاد بین المسالک کے لیے شیخ الاسلام کی گراں قدر عالمی خدمات‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اتحاد اُمت کے لیے گراں قدر خدمات ہیں،
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.