سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی ایک بڑی وجہ بے جا اصراف اور ضرورت سے زائد اشیا کی خریداری اور ان کا استعمال ہے، ماحولیاتی آلودگی کا تدارک شجرکاری سے ممکن ہے
تحریک منہاج القرآن (بزم قادریہ) کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن (گوشہ درود) میں غوث الاعظم سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ عرس مبارک کے سلسلے میں ”تعلیمات سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ“ کے عنوان سے دعائیہ تقریب ومحفل ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ’’الدَّوْرَةُ الْعِلْمِيَّةِ عَنِ الْمَوْسُوعَةِ الْقَادِرِيَّةِ فِي الْعُلُومِ الْحَدِيثِيَّة‘‘ کی اہم علمی نشست سے خطاب، تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان و دیگر علمائے کرام شریک ہوئے۔
حسان بن ثابت سنٹر فار ریسرچ ان نعت لٹریچر منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ’’تربیت نعت کورس‘‘ مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔
تقریب رونمائی میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، مفتی شبیر احمد انجم قادری، سینئر صحافی سجاد میر، علامہ صاحبزادہ بدرالزماں قادری، مفتی سید عاشق حسین شاہ بخاری و دیگر کی شرکت و خطاب
منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم میں زیرتعلیم طلباء جنہوں نے گریجوایشن مکمل کی ان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، سابق صوبائی وزیر محمد رضوان، مسز پروین سرور، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ذکر اللہ مجاہد، معروف ایجوکیشنٹ، فوٹو گرافر اور سپیکر حمیرا بھٹو، ڈائریکٹر آغوش آرفن کیئر ہوم کرنل (ر) مبشر اقبال سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام چھٹی دو روزہ ورلڈ ریلیجینز کانفرنس کے پہلے روز مہمان خصوصی وفاقی وزیر سید وصی شاہ نے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ قومیں مکالمہ اور تحقیق کا کلچر اختیار کر کے ترقی کرتی ہیں
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ ”ورلڈ ریلیجنز کانفرنس“ 28 اکتوبر ہو گی۔ افتتاحی سیشن سے وفاقی وزیر سیاحت سید وصی شاہ خطاب کریں گے۔کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، نیپال، انڈیا، آسٹریلیا، اٹلی، پاکستان سے نامور سکالرز، محققین مقالہ جات پیش کریں گے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری یوکے اور یورپ کا کامیاب تنظیمی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے سنیئر سٹاف ممبران نے استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے 43 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے مذہبی کلچر تبدیل کر دیا۔ طعنہ و تشنیع اور تکفیری رویوں کی حوصلہ شکنی کی۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے 43ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن نے انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے مصطفوی تعلیمات کو فروغ دیا، بین المذاہب مکالمہ کے فروغ اور بین المسالک ہم آہنگی کی راہ ہموار کی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 40 ویں عالمی میلاد کانفرنس اور الموسوعۃ القادریہ کی تقریبِ رونمائی کے بہترین انتظامات پر لاہور کی تنظیم کو مُبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں 40 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے مثالی انتظامات اور کامیاب انعقاد پر ناظم اعلیٰ، نائب ناظمین اعلیٰ، ڈائریکٹر شعبہ جات، انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان و ممبران، فورمز کے صدور، پاکستان عوامی تحریک اور جملہ منتظمین کو مبارک باد دی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج پبلیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کے جملہ ذمہ داران اور سٹاف ممبرز سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔
کالج آف شریعہ کے دو سالہ ڈگری پروگرام کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.