سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شہرِ اعتکاف کی پانچویں نشست سے ’’اِحسان—ہر ایک کے ساتھ بھلائی‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے ساتھ جڑ جائیں یہ سنگ راہ کو نگینہ بنا دینے والی تحریک ہے۔ اعزاء و اَقارب میں سب سے قریبی رشتہ میاں بیوی کا ہے اور سب سے زیادہ امتحان بھی اسی رشتے کا ہوتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں ’’اسلام میں انفاق سبیل اللہ کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے بندے مال نہیں اعمال سے دل لگاتے ہیں
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کی چوتھی نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہرِ اعتکاف کی چوتھی نشست سے ’’رویۂ احسان – ہر ایک کے ساتھ بھلائی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اللہ کسی چیز کو منع نہیں فرماتا، اُس وقت تک وہ چیز حرام نہیں ہوتی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسے اللہ ہدایت کی نعمت سے سرفراز کرتا ہے اس کے دل میں دین اور انسانیت کی محبت داخل کر دیتا ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہرِ اعتکاف کی تیسری نشست سے ’’والدین کے حقوق و واجبات (احادیث نبویہ کی روشنی میں) ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کے حاکم لوٹ مار کرنے والے ہوں وہاں نہ تو کبھی مہنگائی ختم ہو گی اور نہ اس معاشرے میں خیر باقی رہتی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری شہرِ اعتکاف میں خصوصی تربیتی نشست بعنوان ’’سُبُل العُشاقَ(عاشقوں کے راستے)‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اس ماہِ رمضان المبارک میں اپنے حضور توبہ کرنے کی توفیق عطاء فرمائی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے شہرِ اعتکاف کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا اعلان ہے کہ والدین کے نافرمان کی کوئی عبادت قبول نہیں کروں گا، چاہے عمر بھر حج اور عمرہ کرتا رہے، والدین کے گستاخ کی سمندر کے پانی جتنی نیکیاں بھی اللہ رد کرے گا، شب قدر کی رات کسی کی دعا رد نہیں ہوتی مگر اس رات والدین کے نافرمان کی کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی۔
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کی پہلی نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن زیراہتمام جامع المنہاج میں منعقدہ شہرِ اعتکاف میں ایمان افروز روحانی ماحول میں نمازِ تراویح ادا کی امامت قاری خالد حمید کاظمی، قاری عبدالخالق قمر، قاری انعام اللہ نعیمی اور قاری عبدالصمد نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی بیرونی تنظیمی دورہ کی تکمیل پر وطن واپس پہنچنے کے بعد کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ڈینز، لیکچررز، سکالرز کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جمعہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی۔ نماز جمعہ کے بعد مختلف وفود و کارکنان سے ملاقات کی۔ رہنماؤں نے گوشہ نشینان سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کے انتظامات و تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ 11 اپریل 2023 کی شام ہزاروں لوگ توبہ، اصلاح احوال اور آنسوؤں کی بستی شہر اعتکاف میں 10 دن کیلئے گوشہ نشین ہوں گے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں اور دنیا کے کئی ممالک سے لوگ معتکف ہوں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں رمضان المبارک کے بابرکت و مقدس مہینے میں نماز فجر کے بعد دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں منہاج القرآن علماء کونسل اور نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز 100 سے زائد مقامات پر دروس عرفان القرآن دے رہے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.