سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام لاہور بھر میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن جاری ہیں، اس سلسلہ میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ احسن اویس قادری اور علامہ فیاض بشیر قادری نے لاہور کے مختلف مقامات پر دروس قرآن سے خطاب کیے۔ مقررین نے رمضان المبارک کے فضائل، عقائد اسلامی، معاشرتی اصلاح احوال، سماجی بگاڑ کی اصلاح اور دیگر موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کا پیغام دیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد دروس قرآن میں شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 5 روزہ دروس قرآن کا آغاز ہو گیا، افتتاحی روز کرسٹل شادی ہال پونچھ روڈ سمن آباد ضلع نمبر3 لاہور کے زیراہتمام منعقدہ نشست میں علامہ فیاض بشیر قادری نے ’’معاشرتی رسومات میں افراط و تفریط‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد درس قرآن میں شریک ہوئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام رمضان راشن پروگرام کی منعقدہ تقریب میں 100 مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات و سیرت نے ہمیں سکھایا ہے کہ سب سے اچھا اور بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے اور کسی کو تکلیف نہ دے۔
تحریک منہاج القرآن کے سابق نائب ناظم اعلیٰ، سینئر رہنما رانا فاروق محمود کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، جس میں سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس میں مری جیسے واقعات پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا۔ منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اس موقع پر مری میں شدید برفباری کے طوفان سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس کے شرکاء نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دلی تعزیت بھی کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 144 شاہدرہ ٹاؤن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب رانا محمد ادریس قادری اور منہاج القرآن لاہور کے صدر علامہ رانا نفیس حسین قادری نے خطاب کیا۔ رانا محمد ادریس قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ اور آقا علیہ السلام دو محبوبوں کا کلام ہے، لہذا محبت کا عالم یہ ہونا چاہیے کہ ہمیں قرآن کے ساتھ اپنا عملی تعلق مضبوط بنانا ہو گا۔
منہاج القرآن لاہور (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام آؤٹ فال روڈ ٹبہ بابا فرید لاہور میں ایک روزہ موبائل میڈیکل کیمپ و لیب کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں پروفیسر ڈاکٹر علی ایاز، پروفیسر ڈاکٹر یار محمد، پروفیسر ڈاکٹر خواجہ خورشید احمد سمیت ماہر و تجربہ کار ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور ادویات دیں۔ ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح صدر تحریک منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری اور ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عبد المجید نے کیا۔ سابق ایم ایس میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر پروفیسر فیاض رانجھا، سابق آئی جی پنجاب غلام حیدر مارتھ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کیمپ میں سی بی سی، کیلسٹرول، شوگر، ہپا ٹائٹس بی سی، یورک ایسڈ، بلڈ گروپنگ سمیت مریضوں کے مفت ٹیسٹ بھی کئے گئے۔
منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول پر مشعل بردار ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، صدر لاہور رانا نفیس حسین قادری، عزیز بھٹی ٹاؤن کے صدر شہباز بھٹی قادری اور اشتیاق حنیف مغل نے کی، ریلی میں سجی ہوئی بگھیوں پر بڑی تعداد میں بچے سوار تھے، خوبصورت سفید گھوڑے بھی ریلی کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ ریلی کے شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام سنایا جاتا رہا، ریلی شالامار لنک روڈ پر نکالی گئی، ریلی کے شرکاء کا شالامار لنک روڈ کی تاجر برادری نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنونشن مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ فرقہ واریت نے اتحاد امت کو بہت نقصان پہنچایا۔ منہاج القرآن اتحاد امت کی مضبوط آواز ہے۔ تحریک منہاج القرآن رجوع الی القرآن اور اتحاد امت کی تحریک ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام مختلف پی پی حلقہ جات کے اجلاس منعقد ہوئے، جس میں صدر منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی تنظیمی عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ حافظ غلام فرید نے منہاج القرآن لاہور کے قائدین و عہدیداروں کو تنظیمی ہدایات دیں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منہاج القرآن لاہور کے پی پی حلقہ جات 145 بادامی باغ لاہور، 149 ساندہ لاہور، پی پی 154 داروغہ والا اور پی پی 155 جلو موڑ کے اجلاس منعقد ہوئے۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے اجلاس میں شرکت کی، مقامی عہدیداروں اور ذمہ داران بھی اجلاس میں موجود تھے۔
منہاج القرآن لاہور کے پی پی حلقہ جات 150، 151 اور 160 کے اجلاس منعقد ہوئے، جس میں منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی کے موقع پر 17 جون کو ملک گیر احتجاج میں بھرپور حصہ لینے کا عزم کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن PP-167 لاہور کے زیرِاہتمام آغوش کمپلیکس ٹاؤن شپ لاہور میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب و لاہور) کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید اور منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے زونل ذمہ داران اور تحریک منہاج القرآن PP-167 کے جملہ قائدین و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پی پی 153 لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج ویلفیئر کلینک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور مستحق مریضوں کی طبی مدد فی زمانہ عبادت اور انسانیت کی بہترین خدمت ہے۔ پاکستان میں علاج بہت مہنگا ہو گیا، عام آدمی علاج کیلئے مہنگی ادویات، بھاری فیسیں ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر کلینک کے قیام پر مقامی رہنماؤں اور مخیر حضرات کے جذبہ خدمت انسانیت کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 167 کے زیرانتظام شخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل ویلفیئر آڈیٹوریم ٹاؤن شپ میں ’’مجدد عصر حاضر سیمینار‘‘ منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت حافظ غلام فرید صدر تحریک منہاج القرآن لاہور نے کی۔ پروگرام میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.