سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نیشنل پیس اینڈ ہارمنی نیٹ ورک پاکستان کے زیراہتمام بین المذاہب مشاورتی اجلاس ایمبیسیڈر ہوٹل لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت آرچ بشپ آف کیتھولک چرچ لاہور، آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاؤ نے کی۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کی تمام مذہبی اقلیتوں کے رہنماؤں جن میں بہائی لیڈر ڈاکٹر روحیا مفیدی، سردار ترنجیت سنگھ، ڈاکٹر جیمز چنن، ڈاکٹر مرقس فدا، مسیحی ایم پی اے طارق مسیح گل جاوید ولیم، یوئل بھٹی، پنڈت ہارون سراب ڈیال نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے انقلاب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کے محافظ سیاستدان قوم کو غیرت مند مستقبل نہیں دے سکتے۔ لانگ مارچ کرکے انتخابی اصلاحات کی آواز اٹھائی تھی اب سبز انقلاب آئے گا۔ ریاست بچانے کے لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ایک کروڑ افراد جس دن باہر نکلیں گے پاکستان کا مقدر بدل جائے گا۔ دہشت گردوں سے امن کی بھیک مانگنے والے نام نہاد حکمرانوں کو صرف کرپشن سے غرض ہے۔
پا کستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنماء راضیہ نوید نے کہا کہ اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں ایک اچھوتا اور مقدس رشتہ عطا کیا ہے تاکہ عورت معاشرے میں تخریب کی بجائے تعمیر واصلاح کا فریضہ سرانجام دے سکے۔ عورت کو چاہیے کہ شر م وحیاء کا پیکر بن کر تعلیمی، معاشی، اقتصادی اور معاشر تی میدان میں مردوں کا ہاتھ بٹائے تاکہ معاشرے کی ترقی میں فعال کردارادا کرسکے۔ معاشرے میں خواتین کے تقدس کی بحالی کیلئے مؤثر اور فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور قحط سالی کے باعث 121 سے زائد بچوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، چرند اور پرند بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین کی بحالی کے لیے فنڈ قائم کر دیا ہے۔ آئیے! ہم سب مل کر ان کی مدد کریں۔
مسیحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ مذاہب کے درمیان مشترکات پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مختلف مذاہب کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنے کے لیے کوشش کرنا ہر مذہب کے پیروکاروں کا اہم فریضہ ہے۔ اس حوالے سے انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل دنیا کے 90ممالک میں موثر انداز میں کام کررہی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے تمام مذاہب او ر مسالک کو جمع کردیا ہے اور محبت و امن کے رویوں کو پوری دنیا میں پھیلا دیا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی کے باعث ملک کو معاشی حوالے سے 78 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ دنیا بھر میں پاکستان بدترین دہشت گردی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر جبکہ دہشت گردی سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد مذاکرات کا سلسلہ لامتناہی ہے، حکومت کے پاس ٹائم فریم ہی نہیں کہ کب سے کب تک مذاکرات کرنے ہیں؟ ڈاکٹر قادری نے کہا کہ افواج پاکستان کا مورال بلند کرنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا اور انکی خدمات کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی اس لیے کہ ایک یہی ادارہ رہ گیا ہے جو ملک کو دہشت گردی سے نجات دلا کر امن دے سکتا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے غیرت ملی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کا بہترین حل آپریشن ہے کیونکہ مکالمہ انسانوں سے ہوتا ہے درندوں سے نہیں۔ بد امنی، ظلم، بربریت، لاقانونیت اور دہشت گردی کے خلاف عوام کو اٹھنا ہو گااور ڈاکٹر طاہر القادری کا دست و بازو بن کر ملکی مفادات کی دھجیاں اڑانے والے حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہو گا۔
پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورنے کہا ہے کہ حکومت کو ریاست، عوام اور افواج پاکستان کے جوانوں سے نہیں صرف اور صرف مکروہ سیاست سے سروکار ہے۔ قومی غیرت کا تقاضہ تھا کہ جس دن ایف سی کے 23 جوانوں کی شہادت کی خبر آئی تھی، وزیر اعظم مذاکرات ختم کر کے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کا اعلان کر دیتے۔ حکمرانوں نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے حکومت کی اس بے حسی اور بے ضمیری کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے تحت ملتان میں مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ہزاروں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہنگائی اور دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر سردار شاکر خان مزاری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 60 ہزار لوگوں کا خون بہایا جا چکا ہے، جو لوگ شہید کئے گئے ان کا خون ناحق کیا گیا۔ مساجد، امام بارگاہوں، تعلیمی اداروں پر حملے کئے گئے، بچے، بوڑھے، خواتین کا ناحق خون بہایا گیا۔ پوری دنیا میں کہیں بھی ایسا قانون نظرنہیں آتا جس کے اندر قیدیوں کے ساتھ درندگی کا مظاہرہ کیا جائے اور ان کی گردنیں کاٹی جائیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ میڈیا کو مذاکرات کی طرف لگا دیا گیا تاکہ اس کے پس پردہ نجکاری کے نام پر جاری لوٹ مار کو کوریج نہ مل سکے۔ طالبان طالبان کا کھیل کھیلا جا رہا ہے تاکہ قوم کمیٹیوں کے معاملات میں الجھ جائے، پس پردہ نجکاری کی لوٹ جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں نجکاری ہمیشہ ان اداروں کی ہوتی ہے جو نقصان میں جا رہے ہوں اور ریاست بھی اس کے نقصان کو ثابت کر دے۔
دہشت گردی کی سفاک کارروائیوں میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں، معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کیلئے پاکستان عوامی تحریک (ویمن ونگ) کے زیر اہتمام لبرٹی چوک لاہور میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے موم بتیاں جلا کر شہداء کے ساتھ عقیدت و محبت اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔ امن کیلئے شہید ہونے والے فوجیوں، سوسائٹی کے بے گناہ افراد سے محبت کا اظہار پھولوں کے گلدستے رکھ کر کیا گیا۔ خواتین کے ساتھ بچے بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہزاروں افراد کے اس اجتماع میں کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اور طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے موبائل میڈیکل کیمپس لگائے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام 25 دسمبر کو قائد ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں قائد کا پاکستان کہاں ہے؟ ریلیاں نکالی گیئں جس میں طلباء نے بھر پور شرکت کی اور ملک کے موجودہ حالات پہ غم وغصے کا اظہا ر کیا اور حالات بدلنے کے لیے ملک میں رائج فرسودہ نظام کے خلاف بھرپور حصہ لینے کا عزم کیا۔ احتجاجی ریلیوں میں مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔ ان ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ طلبا ملک کا مقدر سنوارنے کے لئے ہر قسم کی قربانی د ینے کے لئے تیار ہیں اور طلبا جلد پاکستان کو قائد کا پاکستان بنا ئیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد ہوئی جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی خطاب کیا، آپ کا خطاب بیک وقت لاہور اور پاکستان کے 250 شہروں میں براہ راست سنا گیا۔ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں میلاد کانفرنس کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شرکت کی جبکہ دیگر شہروں میں ہونے والے اجتماعات میں ہر جگہ ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے جس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین کر رہے ہیں۔ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں میلاد کانفرنس کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں جبکہ دیگر شہروں میں ہونے والے اجتماعات میں ہر جگہ ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.