سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مؤرخہ 23 اگست 2008ء کو تحریک منہاج القرآن کی نئی اردو ویب سائٹ جاری کر دی گئی۔ ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں واقع منہاج انٹرنیٹ بیورو میں ہوئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے ویب سائٹ کی تفصیلی بریفنگ دی اور اس پر مہیا کردہ سہولتوں سے مہمانان گرامی کو آگاہ کیا۔ شیخ زاہد فیاض نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 19 ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب مورخہ 27 جنوری 2008 منہاج القرآن پارک ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صاحبزادیوں قرۃ العین فاطمہ اور قرۃ العین عائشہ نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تیسری سالانہ سیدہ کائنات (رض) کانفرنس مورخہ 26 ستمبر کو الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس عظیم الشان کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور پنجاب یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ڈینز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین بھی موجود تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کی تیئسویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 11 ربیع الاول کی شب اقبال پارک مینار پاکستان لاہور کے سائے میں منعقد ہوئی۔ اس تاریخی میلاد کانفرنس کا آغاز شب 8 بجے ہوا تاہم پاکستان بھر اور دنیا کے اطراف و اکناف سے شرکاء یہاں نماز مغرب سے پہلے ہی پہنچ چکے تھے۔ شام 7 بجے مینار پاکستان میں قائم پنڈال کا ایک حصہ حاضرین سے بھر چکا تھا۔ دوسری طرف ہزاروں شرکاء اس عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے بسوں کے قافلوں کے ساتھ مینار پاکستان پہنچ رہے تھے۔ جبکہ اس دوران تحریک منہاج القرآن کی ضیافت میلاد بھی جاری رہی۔ اس ضیافت میلاد میں بھی بارہ سو بکرے ذبح کر کے خصوصی کھانا تیار کیا گیا۔ یہ پروقار ضیافت شب 9 بجے تک جاری رہی جس میں ہر شخص مہمان خاص تھا، خواتین کے لئے الگ اور باپردہ ضیافت کا انتظام تھا۔ عالمی میلاد کانفرنس کے پنڈال کو مینار پاکستان کی جنوبی طرف دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ مردوں کے علاوہ دنیا بھر سے ہزاروں خواتین بھی یہاں موجود تھیں۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں گزشتہ روز ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں لاہور بھر سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہاں زندگی کے دیگر شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دینے میں ہمہ وقت کوشاں ہے وہاں ویلفئیر کے شعبہ میں بھی تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ گزشتہ تین سالوں سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے اس سلسلے میں مورخہ یکم جنوری 2007 بروز پیر عید الاضحی کے موقع پر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن (ویمن لیگ) نے لاہور کے تین بڑے ہسپتالوں میں کھانے کی تقسیم کا اہتمام کیا۔
مورخہ 28 دسمبر 2006 صبح 10:30 بجے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے سبزہ زار میں میں منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ حسین محی الدین قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے فرمائی جبکہ مہمانان گرامی میں خدیجہ قرۃالعین قادری، امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن خان درانی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور سفیر یورپ حافظ نذیر احمد خان شامل تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.