سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز پھالیہ کی اختتامی تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی خصوصی شرکت، اختتامی تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ، تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین کے جملہ فورمز کو کامیاب ڈپلومہ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تنظیمی دورہ پر آسٹریلیا کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ شیخ الاسلام 12 جولائی سے 4 اگست 2024ء تک آسٹریلیا میں مختلف اسلامک کانفرنسز اور تربیتی ورکشاپ سے خطاب کریں گے۔
نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن کے ایگزیکتیو کونسل اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ علم نور ہے اور نور کے بغیر ماحول اور زندگی ظلمت اور تاریکی ہوتی ہے۔ ہماری زندگیوں میں جتنی بھی مشکلات، تلخیاں اور الجھنیں ہیں ان کی ایک بڑی وجہ جہالت اورعلم کا فقدان ہے۔
تحریک منہاج القرآن لالہ موسیٰ کے زیراہتمام پانچ روزہ درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں علامہ محمود مسعود قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ اور خواتین کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہوئی۔ منہاج القرآن کے زیراہتمام دھنی میں درس عرفان القرآن سے علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رجوع الی اللہ اور رجوع الی الرسول ہی مومن کے لیے کامیابی کی سیڑھی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب زون کے زیراہتمام منڈی بہاوالدین میں تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری اور قاری ریاست علی چدھڑ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے تربیت کی ضرورت و اہمیت اور کیمپ کے اغراض ومقاصد، دعوت کی ضرورت و اہمیت اور نتیجہ خیزی کے ذرائع کے حوالے سے خطابات کیئے۔
تحریک منہاج القرآن منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگِرہ کی مناسبت سے "اِتحادِ اُمت و شیخ الاسلام کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے خصوصی شرکت۔ کانفرنس سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینِ اسلام کی سربلندی اور اصلاحِ معاشرہ کیلئے علمی، فکری اور تجدیدی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمگیر علمی، فلاحی کردار کو سراہا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کندھانوالا (منڈی بہاؤالدین) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 66 حاصلانوالہ (منڈی بہاؤالدین) کی طرف سے 70 مستحق گھرانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن منڈی بہاؤالدین (بوہت یوسی) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن 2 چک جنوبی منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام دوسرے مرحلے میں رات کے اندھیرے میں مستحق خاندانوں میں 2 سے 3 ہفتوں کا راشن اور نقدی کیش پہنچایا گیا۔ اللہ سبحانہ و تعالی ہماری یہ خدمت اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملکوال کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
مورخہ 26 ستمبر 2010 بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام رنمل شریف میں 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر سے خواتین اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ مرکز کی جانب سے ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت اور ناظمہ (سسٹر) MSM محترمہ صدف اقبال نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.