سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن شکر گڑھ کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن کی عالمی سطح پر خدمات کے حوالے سے پر مغز گفتگو کی اور شاندار ورکرز کنونشن کے انعقاد پر تحریک منہاج القرآن اور تمام فورمز کے عہدیداران کو مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم نائب اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے علی پور سیداں (نارووال) میں پیر جماعت علی لاثانی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے دربار پر منعقدہ سالانہ ’’عقیدہ ختمِ نبوت‘‘ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حضور نبی اکرم ﷺ اللہ کے آخری رسول اور آپ ﷺ کی تعلیمات قیامت تک کیلئے ذریعہ ہدایت ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کرتارپور، نارووال گوردوارہ دربار صاحب کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کا اعلیٰ سطحی وفد بھی آپ کے ساتھ تھا، جن میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری، عبدالرحمن ملک، خرم شہزاد، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، فرحان جاوید، حفیظ الرحمن، طیب ضیاء، قاری ریاست علی چدھڑ و دیگر بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن نارووال کی تقریب حلف وفاداری منعقد ہوئی، جس کی صدارت فیصل رفیق منہاجین صدر تحریک منہاج القرآن ضلع ناروول نے کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔ تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے تنظیمی و دعوتی نیٹ ورک پر روشنی ڈالی اور جدید ذرائع کے مطابق دعوت کو موثر بنانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام نارووال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا، کیمپ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹر نارووال میں لگایا گیا، مضافات کے دیہات کے درجنوں خواتین و حضرات کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔ مریضوں کو ادویات اور عینکیں بھی مہیا کی گئیں۔ دو روزہ فری آئی کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا دور حاضر کے جدید ترین طریقہ آپریشن کے مطابق 61 مریضوں کی فیکو سرجری کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن طیب ضیاء کے والد اور منہاج القرآن علماء کونسل نارووال کے سرپرست حافظ ممتاز احمد ضیاء قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ 10 دسمبر بروز جمعرات سہہ پہر 3 بجے ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ نارووال میں ادا کی جائے گی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شکرگڑھ کے زیراہتمام "تقسیم راشن مہم" کے جاری پہلے مرحلے میں سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے نارووال کے نواحی گاؤں بھوریکے کے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ کی سرپرستی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر خرم شہزاد اور کارکنان نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہزاروں افراد میں حفاظتی ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر اور مستحقین میں راشن پیکج تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مہر شاہد زمان لک ڈپٹی کمشنر نارووال نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے قائدین خان عبدالقیوم ایڈووکیٹ، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈی نیشن محمد طیب ضیاء، تحصیل صدر حافظ عبدالغفار سلطانی، منہاج القرآن علماء کونسل صاحبزادہ حافظ محمد طاہر ضیاء و دیگر کارکنان کی فلاحی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت سول سوسائٹی کے بغیر اکیلے عوامی مسائل حل نہیں کر سکتی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق عوامی فلاح و بہبود اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل نارووال کے ذمہ داران و کارکنان نے نارووال شہر میں مختلف سرکاری ملازمین، ریسکیو اہلکاروں، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں، افواج پاکستان کے جوانوں، ٹریفک پولیس اہلکاروں اور عوام الناس کی کثیر تعداد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہزاروں حفاظتی ماسک اور ہاتھوں کی صفائی کے لیے سینیٹائزر تقسیم کیے۔
منہاج القرآن علماء کونسل نارووال کے زیراہتمام شیخ الاسلام کانفرنس کا انعقاد 14 فروری 2020 کو کیا گیا، کانفرنس میں نارووال، شکرگڑھ، ظفروال اور نارروال کے علماء و مشاہخ نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس سے علامہ امداد اللہ قادری مرکزی صدر علماء کونسل، علامہ میر محمد آصف اکبر قادری مرکزی ناظم، علامہ ڈاکٹر ارشد نقشبندی، علامہ ڈاکٹر شفیق قادری اور دیگر علماء نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی خدمات خراج تحسین پیش کیا۔
فری آئی سرجری کیمپ کے کیمپ کا افتتاح 2 نومبر 2019ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے منہاج اسلامک سنٹر نارووال میں کیا، اس سال بھی منہاج فری آئی سرجری کیمپ میں اب تک سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔ اس کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں کا معائنہ اور فری علاج کے ساتھ ساتھ تمام مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ ایسے تمام مریضوں کے آپریشن بالکل مفت کئے جاتے ہیں جن کو آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے زیراہتمام رمضان المبارک میں ملک گیر دروس عرفان القرآن کے سلسلہ میں یکم رمضان المبارک کو شگرگڑھ میں درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں نظامت دعوت کے نائب ناظم علامہ جمیل احمد زاہد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کے قائدین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد درس میں شریک ہوئی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے علی پور شریف، نارووال میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اللہ کے آخری رسول اور ان کی تعلیمات قیامت تک کیلئے ذریعہ ہدایت ہیں۔ یہ دور بد ترین فتنوں کا ہے ایمان اور عقیدے پر حملے ہو رہے ہیں، اسلام کے دائمی دشمنوں کی نظریاتی دہشتگردی سے نئی نسل کو بچانا علمائے کرام، سکالرز، اساتذہ اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔
تحریک منہاج القرآن نارووال کے زیراہتمام ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ مؤرخہ 4 مارچ 2018 کو منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں سہارا فارلائف ٹرسٹ کے چیئرمین ابرارالحق، نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم سمیت دیگر مرکزی و مقامی قائدین تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک اور اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.