سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام ’’اتحاد امت کانفرنس و تقریبِ رونمائی الموسوعۃ القادریۃ في العلوم الحدیثیۃ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ کانفرنس میں پیر سید نور علاؤ الدین، سید قاسم علی شاہ دوپاسی، حاجی سرفراز سمیت مذہبی، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
راجہ زاہد محمود کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ اولیا ء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی ؒ کی صاحبزادی کی نماز جنازہ میں شرلت کی۔ نماز جنازہ کوئٹہ ہزار گنجی میں ادا کی گئی۔ وفد میں حافظ وقار، محمد علی، احمد بلال، اسماعیل نورزئی، میر میکائیل نذر سنجرانی و دیگر رہنما شامل تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
تحریک منہاج القرآن بلوچستان، کوئٹہ کے ضلعی اور صوبائی رہنماوں سمیت مختلف عمائدین نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور تنظیمی وزٹ کے سلسلہ میں کوئٹہ میں ہیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے صوبائی و ضلعی قائدین نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کو اپنی ضلعی تنظیمات کی کارکردگی کے متعلق بتایا، جسے انہوں نے سراہا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی‘‘ کی اختتامی تقریب 11 جولائی 2021ء کو منعقد ہوئی، جس میں شرکائے کورس کو اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی گفتگو بھی کی۔ اختتامی تقریب میں حافظ سعید رضا بغدادی، حافظ وقار احمد قادری (ناظم تنظیمات بلوچستان) اور اعجاز محمود صائم (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کوئٹہ) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کورس کے کامیاب انعقاد پر نظامت تربیت کی ’’ٹیم کورسز‘‘ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن بلوچستان کے زیراہتمام 3 روزہ تربیتی و تنظیمی ورکشاپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن بلوچستان، کوئٹہ، منہاج یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر تمام فورمز کے عہدیداروں اور نمائندگان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام غوث الاعظم کانفرنس مؤرخہ 18 دسمبر 2019 کو منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد حسن فاروقی نے کہا کہ زمین اور آسمان کا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے لہذا جو اللہ تعالیٰ کا ہو جاتا ہے وہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو جاتا ہے اس کے برعکس اگر بندہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی کرتا ہے تو دنیا اور آخرت میں ناکام ہوتا ہے، غوث الاعظم روئے زمین پر اللہ کے بندوں میں سے ایک عظیم ہستی ہیں ان کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم معاشرے کو پرامن اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک کروڑ مالیت کے امدادی سامان لئے ٹرکوں کا پہلا قافلہ گزشتہ رات متاثرین زلزلہ کے لئے زیارت اور پشین روانہ ہو گیا۔ امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش، کمبل، رضائیاں، گرم کپڑے، جوتے، ادویات اور خیمے شامل ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بلوچستان میں آنے والے زلزلہ کے دوران بھاری جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن متاثرین کی بھرپور مدد کرےگی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.