امریکہ: منہاج القرآن کے زیراہتمام ریاست کنیٹیکٹ میں سالانہ جلوس میلاد النبی ﷺ

Milad un Nabi ﷺ Juloos in USA

منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا نواں سالانہ جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 22ستمبر 2024کو منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت صدر منہاج القرآن چیپٹر کنیٹیکٹ پروفیسر جاوید اقبال، منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔

جلوس میں معروف عالم دین اور مذہبی رہنما مولانا قاری عبدالرشید قادری، امام بشیراحمد، امام شریف بوسینین، امام حافظ شہباز راجہ، صدر اسلامک سینٹر ساؤتھ ونڈزر چوہدری طاہر انجم، ضیا رحمان، سید حیدر شاہ، میاں شہباز احمد قادری، معروف نعت خواں ارشد لطیف، محمد ابراہیم مصطفائی، یوسف بوانا، رفاعیہ نعت کونسل، محمد یونس سیال، عبدالعزیز سیال، کنیز فاطمہ، موزیبہ، حرا فاطمہ، وقار خان، اذکار علی چوھدری، محمد کاشف چوھدری، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن کنیٹیکٹ محمد عدن اخلاق، میڈیا سیکرٹری منہاج القرآن کنیٹیکٹ ضمیر خالق اور خلیل احمد گجراتی سمیت عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے جلوس میں شرکت کی۔

جلوس کا آغاز تلاوتِ کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت نعمان سرور، عدیلہ شریف اور حرا نے حاصل کی۔ بعد ازاں درود وسلام اور نعتوں کے نذرانے پیش کیے گئے جس کی سعادت ارشد لطیف، محمد ابراہیم مصطفائی، یوسف بوانا، رفاعیہ نعت کونسل، محمد یونس سیال، عبدالعزیز سیال، کنیز فاطمہ، موزیبہ، حرا، فاطمہ، عدن اخلاق، کنیز فاطمہ اور عرفان طارق نے حاصل کی۔

علامہ محمد شریف کمالوی، قاری عبدالرشید قادری، امام بشیر احمد، امام شریف الاسلام، امام حافظ شہباز راجہ اور پروفیسر جاوید اقبال نے جلوس کے شرکاء سے خطابات کیے۔ تمام اسکالرز نے اپنے خطابات میں رسول اکرم ﷺ کے میلاد اور سیرت پر سیر حاصل گفتگو کی۔

جلوس کا آغاز سٹیٹ کیپیٹل ہارڈفورڈ پارک سے ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا سٹیٹ کیپیٹل ہارڈ فورڈ عمارت کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے شرکاء نے مختلف جھنڈے اور پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر انگلش زبان میں مختلف جملے اور اشعار لکھے ہوئے تھے، جن کا تعلق میلاد مصطفٰی ﷺ سے تھا۔ جلوس کے دوران شرکاء مختلف نعرے لگاتے اور نعت رسول ﷺ پڑھتے اور خاص طور پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے رہے۔

آخر میں منہاج القرآن کی طرف سے پولیس آفیسرز اور تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ جلوس کے شرکاء نے منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر میں نماز عصر ادا کی اور سنٹر میں ہی انہیں ضیافتِ میلاد پیش کی گئی۔

Milad un Nabi ﷺ Juloos in USA

Milad un Nabi ﷺ Juloos in USA

Milad un Nabi ﷺ Juloos in USA

تبصرہ

Top