منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے قائدین و کارکنان کا ظفر سیال کے والد محترم کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے قائدین و کارکنان نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سینئر رہنما ظفر سیال کے والد محترم کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ اور مرکزی قائدین و کارکنان نے نماز جمعہ کے اجتماع میں مرحوم کے لیے خصوصی دعا کی، ظفر سیال اور ان کی فیملی کے لیے علامہ حسن میر قادری نے صبر جمیل کی بھی خصوصی دعا فرمائی۔ خصوصی کی گئی دعا میں صدر شوریٰ چوہدری محمد سعید، صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چوہدری، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک شبیر احمد اعوان، قائم مقام ناظم سلیم خان، سینئرنائب صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری محمد اشرف، نائب صدر چوہدری ظفر اقبال، ناظم تدفین کمیٹی صوفی نیاز، محمد نعیم چوہدری، حاجی غلام حیدر، شیخ ارشد، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سہیل بٹ، نائب صدر اظہر صدیق، میڈیا ایڈوائزر حاجی محمد اسلم کے علاوہ صدر میڈیا کوآرڈینیشن بیورو MCB یورپ راؤ خلیل احمد بھی شامل تھے ۔

اے۔ کے۔ راؤ ۔۔۔ پیرس

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top