مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور کے سیکرٹری ممبر شپ راحیل محفوظ سے اظہار تعزیت

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور کے سیکرٹری ممبر شپ راحیل محفوظ کے ماموں جان اور بھمبر کے ڈی ایس پی مرزا زاہد حسین کے بڑے بھائی محمد اعجاز گزشتہ دنوں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر منہاج القرآن کے مرکزی اور میر پور کے قائدین نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن میرپور، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) میرپور کا ایک تعزیتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میرپور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور کے سیکرٹری ممبر شپ راحیل محفوظ کے ماموں جان اور DSP بھمبر مرزا زاہد حسین کے بڑے بھائی محمد اعجاز کی وفات پر فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کے ناظم حافظ احسان الحق، صدر تحریک میرپور بشارت علی چوہدری، ناظم تحریک محمد اکرام اظہر، یوتھ لیگ کے صدر بابر مغل، نائب صدر محمد عرفان چوہدری اور MSM کے صدر زوہیب علی چوہدری نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top