رانا محمد ادریس قادری 25 اکتوبر کو لودہراں کا دورہ کریں گے

لودھراں: تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری 25 اکتوبر 2010ء کو لودہراں کا دعوتی و تربیتی دورہ کریں گے۔ آپ نماز مغرب سبزہ زار تحصیل کونسل میں اور بعد نماز عشاء گوگڑاں میں سلسلہ وار درس عرفان القرآن میں خطاب کریں گے۔ ان دروس کا اہتمام تحریک منہاج القرآن لودھراں نے کیا ہے۔ دورے کے دوسرے روز 26 اکتوبر 2010ء کو رانا محمد ادریس قادری بعد نماز مغرب موضع حسین آباد اور نماز عشاء کے بعد سوئی والا میں درس عرفان القرآن دیں گے۔ اس دورے کے دوران رانا ادریس قادری تحریک منہاج القرآن لودھراں کے عہدیداران کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top