تحریک منہاج القرآن لودھراں کا اجلاس

لودھراں: تحریک منہاج القرآن لودہراں کا اجلاس ملک اسلم حماد کی زیر صدارت ہوا جس میں ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر کے علاوہ، خوجہ احمد، عمر فاروق، سید مدثر بخاری، وسیم بخاری اور محمود اعوان کے علاوہ کثیر تعداد میں دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سینئر رہنماء چودھری عبدالغفار سنبل نے ایس ایچ او لودہراں کو چودھری اقبال کے قاتلوں کو گرفتار کرنے پر مبارکباد دی۔ اجلاس میں ملک اسلم حماد نے کہا کہ اگر پولیس اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دے تو کوئی وجہ نہیں کہ جرائم پر قابو نہ پایا جا سکے۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس کے دورہ لودہراں کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top