تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کی تنظیم نو

تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کی تنظیم نو مکمل کر دی گئی ہے۔ نو منتخب باڈی میں خواجہ عبد الرحمٰن ( مظفرآباد)، محمد ظفر اقبال طاہر( بھمبر)، سردار اعجاز احمد سدوزئی ( سدھنوتی) نائب امراء کشمیر، محمد اقبال بٹ ( مظفرآباد)، سردار غضنفر ایڈووکیٹ (راولاکوٹ) نائب ناظمین کشمیر، محمد امتیاز (میرپور) ناظم حلقات درود، سجاد احمد ملک (کوٹلی) ناظم مالیات، سردار افتخار حسین فاروقی (پلندری) ناظم نشر و اشاعت اور محمد لطیف غوث (میرپور) ناظم ویلفیئر فاؤنڈیشن شامل ہیں۔

اس موقع پر امیر کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری کے بعد تمام عہدہ داران نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر فرائض منصبی بھی ادا کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

اس موقع پر ا میر کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کی تنظیم نو کے ساتھ ہی تمام ڈویژنز، اضلاع، تحصیلات اور یونٹ لیول پر بھی تنظیم نو کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ناظم کشمیر نے بتایا کہ تحریک منہاج القرآن نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام امن گھر گھر پہنچانے کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top