منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر شاہد لطیف قادری کا دورہ آزاد کشمیر

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان کے ڈائریکٹر شاہد لطیف نے گزشتہ دونوں آزاد کشمیر کے دور ہ کیا۔ دورے کے پہلے میرپور پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ منہاج القرآن آزاد کشمیر کے مرکزی قائدین نے آپ کو خوش آمدید کہا۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن برائے آزاد کشمیر فرید حسن خان، صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول کنیلی محمد صغیر قادری اور پرنسپل ادارہ حافظ احسان الحق بھی ان کے ساتھ تھے۔

شاہد لطیف قادری نے منہاج ماڈل سکول میرپور کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ادارہ کے نظم و نسق اور اساتذہ کے انداز تدریس کوسراہا اور اسے مزید بہتر کرنے کے لیے انہیں ہدایات بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ماڈل سکول میرپور کو بہت جلد اپ گریڈ کیا جائے گا اور اسے ایک مثالی اور ماڈل ادارہ بنایا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کے کردار کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام طلبہ کے لیے رول ماڈل رہے ہیں اور منہاج القرآن سکولز میں اساتذہ کرام کا کردار ہمیشہ سے مثالی رہا ہے جو طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں، اس وجہ سے طلبہ معاشرے کے بہترین شہری بن سکتے ہیں۔ اس کے لیے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی سائنسی علوم کی ترقی کے ساتھ ساتھ دینی اقدار کو بھی پروان چڑ ھا رہی ہے۔

شاہد لطیف قادری نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام ملک بھر میں 573 سکولز اور کالجز قائم کیے جا چکے ہیں۔ جہاں بین الاقوامی معیار کے مطابق معیاری تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سکول میں علامہ شاہد لطیف قادری نے کلاسز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلباء کی کارکردگی کو بےحد سراہا۔ ان کے اس وزٹ کا اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ: عزیر قریشی
سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top