وہاری چوک میں دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت، دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لوہاری چوک میں خود کش دھماکے اور کراچی دھماکے کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ ایسے واقعات کا تسلسل صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی کھلی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والوں پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top