تبدیلی کی تحریکوں میں طلبہ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے : تجمل انقلابی

یکساں نصاب تعلیم سے قوموں کی فکر میں یکسانیت پیدا ہوتی ہے

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل انقلابی نے کہا ہے کہ مثبت تبدیلی کی تحریک میں طلبہ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے اسی لیے اس طبقے کی سوچ کو منتشر کرنے کیلئے مقتدر طبقات اکثر منفی ذرائع استعمال کرتی ہیں۔ پاکستان میں بھی اس وقت بے حیائی اور اخلاقی بے راہ روی کو عام کرکے طلبہ کو اسلامی فکر سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ طلبہ کسی فکری اور نظریاتی ایجنڈے پر متحد نہ ہوسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کیلئے آئے طلبہ وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں نصاب تعلیم اس ملک کی نظریاتی تشخص کو سامنے رکھ کر تشکیل دیا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں کئی اقسام کا نصاب تشکیل دے کر طلبہ کی سوچ کو کئی اکائیوں میں تقسیم کردیا گیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یکساں نصاب تعلیم سے ہی قوموں کی فکر میں یکسانیت پیدا ہوتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top