شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر

مورخہ: 23 مئی 2011ء

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے مورخہ 23 مئی 2011ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینیئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں ڈیرہ ریسٹورنٹ پیرس میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا۔

گرینڈ ڈنر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر رانا محمد اشرف، قائمقام جنرل سیکرٹری ملک شبیر احمد اعوان، پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر چودھری ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری چودھری محمد اعظم، ظہیر گجر، NHHS ہسپتال کے چیئرمین چودھری نذیر سیال اور سیکرٹری میڈیا فرانس نے شرکت کی۔ کھانے کے دوران موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری امت مسلمہ کی جس انداز میں خدمت کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں خصوصا مسلمانوں کے امن اور محبت کے کردار کو دیار غیر میں پہنچانے میں جو کردار ادا کیا جارہا ہے اس پر منہاج القرآن کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ شیخ زاہد فیاض نے اپنے جملہ ساتھیوں کی طرف سے ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کی جانب سے گرینڈ ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ:عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top