منہاج القرآن یوتھ لیگ دھدو بسراء کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ

مورخہ: 06 جون 2011ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ دھد و بسراء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ جس کے فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم کو دنیا بھر میں سپورٹ کرنے والی معروف شخصیت ’’چاچائے کرکٹ‘‘ مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں محمد سلیم بٹ ضلعی امیر منہاج القرآن سیالکوٹ، چوہدری اشفاق احمد بسراء، حاجی عبدالرحمن بھٹی سرپرست تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ، اللہ رکھا قادری ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ اور حاجی محمد سلیم سلہری کوآرڈینیٹر حلقہ درود نے بھی خصوصی شرکت کی۔ فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی گراونڈ میں موجود تھی۔

فائنل میچ کی اس تقریب میں محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ ملک میں پرامن معاشرے کی بنیاد رکھ رہی ہے اور یہ کرکٹ ٹورنامنٹ بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوانوں کے ہاتھوں سے کلاشنکوف چھین کر کتاب اور قلم دینا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر سجاد احمد بسراء ناظم مالیات U.C بھڑتھا نوالہ نے دھد و بسراء کی سالانہ کارکردگی رپوٹ پیش کی۔ جس میں بتایا گیا کہ منہاج القرآن دھد و بسراء 4 فری ڈسپنسریز، منہاج فری ٹینٹ سروس، منہاج ایمبولینس سروس اور بچیوں کی تعلیم کا ادارہ کامیابی سے چلا رہی ہے۔

فائنل میچ کے تمام مہمانوں کو شیخ الاسلام کا دہشت گردی کے خلاف لکھا گیا مبسوط تاریخی فتویٰ بطور تحفہ  دیا گیا۔ اس کے علاوہ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 10,000 ہزار روپے اور رنرز اپ ٹیم کو 5,000 ہزار روپے کیش پرائز سمیت تمام کھلاڑیوں کو شیخ الاسلام کی کتب بھی دی گئیں۔

رپورٹ : صفدر علی بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top