منہاج یونیورسٹی کے اسکالر وقاص علی قادری ٹی وی اینکر بن گئے

مورخہ: 20 جون 2011ء

کالج آف شریعہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے گریجوایٹ، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت اور نوجوان اسکالر علامہ وقاص علی قادری کوہ نور ٹی وی سے بطور اینکر منسلک ہو گئے ہیں۔ کوہ نور ٹی وی سے آپ مذہبی پروگرام "دین کامل" کی میزبانی کر رہے ہیں جو ہر جمعہ کی صبح 10 بجے سے 12 بجے تک براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے۔ یہ پروگرام اتوار کی صبح 8 بجے 10 بجے تک نشر مقرر کے طور پر بھی پیش کیا جاتا ہے۔

کوہ نور ٹی وی کے پروگرام "دین کامل" میں مختلف مذہبی موضوعات پر گفتگو ہوتی ہے۔ جس میں ناظرین کی براہ راست ٹیلی فون کالز بھی شامل کی جاتی ہیں۔ پروگرام کا فارمیٹ ناظرین کے فقہی، دینی اور سماجی سوالات پر مشتمل ہے جن کے جواب وقاص علی قادری دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ وقاص علی قادری کا نیا پروگرام "دین، دنیا اور ہم" عروج ٹی وی پر نشر ہوا کرے گا۔ یہ پروگرام ہفتے میں چار دن آن ائیر ہوگا۔ اس میں وقاص علی قادری دینی اور دنیوی مسائل کو حالات حاضرہ کے تناظر میں پیش کریں گے۔

رمضان المبارک 2011ء کی پرنور ساعتوں میں کوہ نور ٹی وی اور عروج ٹی وی کی سحری و افطاری ٹرانسمیشن بھی وقاص علی قادری پیش کریں گے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت اور کالج آف شریعہ دی منہاج یونیورسٹی لاہور کے اساتذہ کرام نے وقاص علی قادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top