لوڈ شیڈنگ اور ہوشرباء مہنگائی غریب عوام کے خلاف مقتدر طبقے کی گھناؤنی سازش ہے : فیض الرحمان درانی

مورخہ: 20 جون 2011ء

پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر کے خاص طبقے نے اربوں روپے کمالیے
سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ صرف مخصوص خاندانوں کیلئے ہیں
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر کی لہراسب خان گوندل کی سربراہی میں آئے وفد سے گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن درانی نے لوڈ شیڈنگ اور ہوشرباء مہنگائی کو غریب عوام کے خلاف مقتدر طبقے کی گھناؤنی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 سے 3 فی صد طبقے نے 97 فی صد عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ معاشرے سے سفید پوش طبقہ ختم ہو گیا ہے۔ یہ سب ظالمانہ اور استحصالی نظام کا کیا دھرا ہے جو ہر بار ایسی پارلیمنٹ تشکیل دیتا ہے جس میں عوام کے حقیقی نمائندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ مخصوص خاندانوں کا ملکی سیاست پر قبضہ ہے اور ملک کی سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ صرف انہی خاندانوں کیلئے مخصوص ہیں۔ غریب عوام کے پاس صرف حق مانگنے کا حق رہ گیا ہے۔

وہ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر لہراسب خان گوندل کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ایم ایچ شاہین، میاں زاہد جاوید اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ فیض الرحمن درانی نے کہا کہ پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ایک خاص طبقے نے اربوں روپے کمالیے ہیں جبکہ اس مسئلے کے حل کیلئے حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 2 سالوں کے دوران ڈیزل 41 اور پٹرول 32 روپے لیٹر مہنگا کر کے عوام کو مہنگائی کے پہاڑ تلے کچل دیا گیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام موجودہ ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے منظم جدوجہد کیلئے تیار ہوں اور اسے سمندر برد کرنے تک چین سے نہ بیٹھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top