نیول چیف کے بروقت احکامات سے قیمتی جانوں کو بچانا ممکن ہو سکا : شیخ زاہد فیاض
پاک بحریہ کا یہ عمل پاکستانی قو م کیلئے قابل فخر ہے
تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ بحری جہاز ایم وی سوئز پر 4 پاکستانیوں اور 6 بھارتی شہریوں سمیت عملے کے 22 افراد کو زندہ بچا لینے پر پاک بحریہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیول چیف کے بروقت احکامات سے قیمتی جانوں کو بچانا ممکن ہو سکا جو یقیناً لائق تحسین ہے۔ سمندری طوفان میں پھنسے افراد کی جانیں بچا کر پاک بحریہ نے اعلیٰ پروفیشنل ہونے کا ثبوت دیا ہے جو یقیناً ملک و قوم کیلئے قابل فخر بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحری قذاقی کے انسداد کیلئے موثر قانون سازی کی ضرورت بہت بڑھ گئی ہے۔ موثر ممالک کو اس سلسلے میں آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونا ہو گا۔
تبصرہ