راولپنڈی پریس کلب میں خیبر پختون خوا کے متاثرین سیلاب میں مکانات کی چابیاں اور چیکس کی تقسیم

مورخہ: 30 جون 2011ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام راولپنڈی پریس کلب میں خیبر پختون خواہ کے متاثرین سیلاب میں مکانات کی چابیوں اور چیکس کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی جسکی صدارت فلڈ ریلیف کمیٹی کے سربراہ رانا فیاض احمدخان نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زہد فیاض تھے۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری، ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر میاں افتخار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر تعمیرات ملک شمیم احمد نمبر دار، ڈپٹی ڈائریکٹر پروڈکشن عامر یوسف، خیبر پختون خواہ کے صوبائی امیر مشتاق احمد سہروردی، ناظم طارق نقشبندی بھی موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور پشتو میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ صوبائی امیر KPK مشتاق احمد سہروردی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض راجہ ساجد محمود نے انجام دیئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے ویلفیئر پراجیکٹس کا تعارف کرایا اور متاثرین سیلاب کو MWF کی طرف سے دیئے جانے والے ریلیف کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 784 مکانات کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے جس میں 508 مکانات کا کام جزوی طور پر کرایا گیا ہے جبکہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں بالترتیب 37، 55 اور 184 مکانات کی تعمیر بعض جگہوں پر ہو چکی ہے اور بعض مقامات پر کام جاری ہے۔ 5 شہروں میں اسکولز، ڈسپنسریز اور مساجد کے ساتھ اسلامک سنٹرز قائم کیئے جارہے ہیں۔

ڈائریکٹر MWF کے خطاب کے بعد KPK کے 33 متاثرین سیلاب کو مکانات کی علامتی چابیاں پیش کی گئیں جبکہ 49 متاثرین سیلاب کو مکانات کی جزوی تعمیر اور اُنکی بحالی کیلئے چیکس تقسیم کیئے گئے۔

شیخ زاہد فیاض، رانا فیاض احمد خان، افتخار شاہ بخاری، ساجد محمود بھٹی، میاں افتخار احمد، ملک شمیم نمبر دار اور عامر یوسف نے متاثرین سیلاب میں علامتی چابیاں اور چیکس تقسیم کیئے۔ جن متاثرین کو چیکس اور چابیاں تقسیم کی گئیں اُن میں طور باز خان، شاہی ملک، امانی الملک، خان بہادر، شازیہ بی بی، جمال شاہ، کبیر احمد، عمر سراج، بشیر حسین، عبد الغفار، صوبر خان، خاتون بی بی، بادار بی بی، معجزہ بی بی، معراج بی بی، میمونہ بی بی، صفدر گل، زبیر خان، ابراہیم، سرفراز خان، دلارم خان، عاصم خان، حکم خان، جان عالم، دلشاد بیگم، اسرار احمد، محمد قاسم، میاں سرور قمر خان، سید عالم، محمد یونس و دیگر شامل تھے۔

تقریب سے ساجد محمود بھٹی سمیت متاثرین سیلاب نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب نے ہمیں بے یار و مددگار چھوڈ دیا تھا اور کسی بھی سطح پر کہیں کوئی مدد حاصل نہ تھی ایسے میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہمیں رہنے، خوراک اور اب گھروں کی چھت بھی فراہم کی ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی شیخ زاہد فیاض نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاران اور قائدین کو متاثرین سیلاب کی مسلسل مدد کرنے اور نئے ٹارگٹس کے مطابق کام کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top