راجہ جنگ لاہور میں آئیں دین سیکھیں کورس کی افتتاحی تقریب

محمد شفیق بغدادی نے اپنے لیکچر میں بتایا کہ یہ کورس بنیادی دینی تعلیمات پر مشتمل ہے جس میں نماز قرآنی سورتیں، احادیث مبارکہ اور قرآنی و نبوی دعائیں جنہیں جدید اور سائنٹفک طریقے سے پڑھایا جائے گا۔
علامہ محمد شریف کمالوی نے کہا کہ یہ کورسز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حکم پر شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک منہاج القرآن کا مقصد یہ ہے کہ امت مسلمہ کو پھر سے قرآن و حدیث کی تعلیمات سے جوڑ دیا جائے اور قرآن کو آسان طریقہ سے پڑھایا جائے تا کہ لوگ قرآن و حدیث سے محبت کریں۔
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا۔
رپورٹ: سید شاہد حسین کاظمی
تبصرہ