صوبائی ایگزیکٹو کونسل پنجاب کا ماہانہ اجلاس

صوبائی ایگزیکٹو کونسل پنجاب کا ماہانہ اجلاس مورخہ 3 جولائی 2011ء بروز اتوار بوقت 10 بجے صبح مرکزی سیکرٹریٹ لاہور منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت احمد نواز انجم امیر پنجاب نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ہدیہ درود بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔

حسب سابق سابقہ اجلاس میں کئے گئے فیصلہ جات اور ان پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد باقاعدہ ایجنڈہ پوائنٹس پر گفت و شنید کا آغاز ہوا۔ اولا سابقہ سال کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق مجموعی طور پر تقریبا ٹوٹل اہداف کا 70 فیصد حاصل کیا جاسکا۔ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال بھرپور محنت کر کے اہداف کو سو فیصد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اگلا ایجنڈہ پوائنٹ رواں سال کے اہداف کا تعین تھا رواں سال بیداری شعور مہم کو پہلی ترجیح پر رکھا جائے گا علاوہ ازیں وابستگان سازی اور یونٹس تنظیم سازی پر فوکس کیا جائے گا، ریگولر ممبر شپ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اعتکاف و زکوۃ مہم 2011ء اگلا ایجنڈہ پوائنٹ تھا مرکز کی طرف سے ملنے والے اعتکاف و زکوۃ مہم کے ٹارگٹس کو تحصیل وائز تقسیم کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبائی عہدیداران اپنی زیرنگرانی علاقہ جات میں ان مہمات کے جملہ ٹارگٹس کے حصول کے ذمہ دار ہوں گے اور ان شاءاللہ دونوں مہمات کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔

شیخ زاہد فیاض قائمقام ناظم اعلی نماز ظہر کے بعد صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں خصوصی طور پر تشریف لائے۔ شیخ زاہد فیاض قائمقام ناظم اعلیٰ نے سب سے پہلے صوبائی تنظیم کو تنظیمی سال برائے 11 - 2009 میں مجموعی طور پر ٹارگٹس کے حصول پر مبارکباد پیش کی۔ بالخصوص سابقہ دورانیے میں یونین کونسلز تنظیم سازی کے کام پر خاطر خواہ پیش رفت ہوئی اس پیش رفت پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور رواں سال کیلئے مشن کی ترجیحات بالخصوص بیداری شعور مہم کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ آج سے کچھ سال قبل جن شہروں کو ماڈل سٹی کا درجہ دیا گیا تھا ان پر خصوصی توجہ اور محنت کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں قائمقام ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے صوبائی تنظیم تحریک منہاج القرآن پنجاب برائے سال 13 - 2011 کا اعلان کیا جس کے مطابق درج ذیل افراد کو صوبائی تنظیم میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

نمبر شمار نام عہدہ
1 احمد نواز انجم  امیر تحریک پنجاب
2 سردار بشیر خاں لودھی سینئر نائب امیر
3 سردار شاکر مزاری نائب امیر
4 چوہدری محمد وسیم ہمایوں نائب امیر
5 سید توقیر الحسن گیلانی ناظم تحریک پنجاب
6  ملک غلام حسین نائب ناظم
7 چوہدری قمر عباس نائب ناظم
8 چوہدری محمد اقبال نائب ناظم
9 قاری ریاست علی نائب ناظم
10 محمد قاسم چشتی نائب ناظم
11 انار خان گوندل نائب ناظم
12 اختر علی قادری نائب ناظم
13 سردار عمر دراز خان نائب ناظم
14 محمد رفیق نجم نائب ناظم
15 سید محمود الحسن جعفری نائب ناظم
16 مظفر خان اعوان نائب ناظم
17 راجہ ساجد محمود نائب ناظم
18 جمعہ خان نائب ناظم
19 ملک حق نواز اعوان نائب ناظم
20 زاہد سلیم صدیقی نائب ناظم
21 حاجی محمد اکرم نائب ناظم
22 عمران علی ایڈووکیٹ ( ضلعی امیر گوجرانوالہ ) ممبر

گزشتہ سیشن 11 - 2009 میں درج ذیل عہدیداران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قائمقام ناظم اعلی نے نئی ذمہ داریوں کا اعلان فرمایا۔

نمبر شمار نام سابقہ ذمہ داری نئی ذمہ داری علاقہ
1 پروفیسر محمد سلیم احمد صوبائی نائب امیر نگران مرکزی نظامت تربیت مرکز
2 ڈاکٹر محمد انور میروی صوبائی نائب امیر ضلعی امیر میانوالی
3 راؤ محمد اسحاق صوبائی نائب امیر ضلعی امیر لودھراں
4 چوہدری محمد اسماعیل سدھو صوبائی نائب امیر ضلعی امیر سرگودھا
5 عبد الحمید بٹ صوبائی نائب امیر سربراہ تعمیراتی کمیٹی آغوش ملتان
6 رانا محمد ندیم اختر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ضلع ناظم تحریک ٹوبہ ٹیک سنگھ
7 اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ضلعی ناظم تحریک بہاولنگر
8 محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریPAT پنجاب

ان تمام سابقہ صوبائی عہدیداران کی خدمات کے اعتراف میں تحریک منہاج القرآن پنجاب کی طرف سے حسن کارکردگی شیلڈز بدست شیخ زاہد فیاض قائمقام ناظم اعلی پیش کی گئیں۔

تحریک منہاج القرآن پنجاب کا آئندہ ماہانہ اجلاس مورخہ 7 اگست 2011ء بروز اتوار منعقد ہوگا۔ دعا کے ساتھ اجلاس کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: سید توقیر الحسن گیلانی ناظم تحریک پنجاب

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top