منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام اسلامک لرننگ کورس 2011ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کی نظامت تربیت کے زیراہتمام 4 جولائی تا 10 جولائی 2011ء کو منہاج گرلز کالج (ٹاؤن شپ) میں 7 روزہ اسلامک لرننگ کورس منعقد ہوا۔ اس کیمپ کا مقصد خواتین کی اخلاقی و روحانی تربیت اور بیداری شعور کے ساتھ ساتھ

  1. رجوع الی اللہ اور رجوع الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پختگی پیدا کرنا۔
  2. بنیادی اسلامی تعلیمات سے آگاہی دینا۔
  3. اصلاح معاشرہ میں تعمیری کردار ادا کرنے کی صلاحیت اور جذبہ پیدا کرنا
  4. تعمیر شخصیت شامل ہیں۔

کورس کی آرگنائزرز میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ممبران محترمہ سمیرا رفاقت، محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ خدیجہ فاطمہ، محترمہ افنان بابر، محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ نوشابہ ضیاء، محترمہ نائلہ جعفر اور محترمہ نبیلہ یوسف شامل تھیں۔

کورس میں پاکستان بھر سے 40 شہروں سے 217 طالبات نے شرکت کی جن میں لاہور کے علاوہ کراچی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، آزاد کشمیر، گوجرہ، سیالکوٹ، مظفرگڑھ، لاڑکانہ، خانقاہ ڈوگراں، پنڈ دادن خان، راولپنڈی، جہلم اور دیگر تحصیلات سے طالبات شامل تھیں۔

کورس کے اساتذہ کرام میں امیر تحریک مسکین فیض الرحمان درانی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظمِ اعلیٰ دعوت )، فرحت حسین شاہ (ناظم علماء کونسل)، ظہیر احمد نقشبندی (ناظم دعوت)، سید مشرف شاہ، افضل قادری (ریسرچ سکالر)، محمد فاروق رانا (ڈپٹی ڈائریکٹر FMRI)، محترم سید الطاف حسین شاہ (چیف سیکیورٹی آفیسر)، بشیر خان لودھی (سینئر نائب امیر پنجاب)، شفیق الرحمن (ناظم پروڈکشن)، محترمہ سمیرارفاقت (ناظمہ ویمن لیگ)، محترمہ ساجدہ صادق (نائب ناظمہ)، محترمہ فرح ناز (پرنسپل منہاج گرلز کالج)، محترمہ خدیجہ فاطمہ، محترمہ نوشابہ ضیاء (ناظمہ تربیت)، محترمہ افنان بابر (نائب ناظمہ تربیت)، محترمہ رافعہ علی قادری اور محترمہ نرید فاطمہ شامل تھیں۔

 

کورس میں روزانہ علامہ شریف کمالوی نے طالبات کو "آئیں دین سیکھیں" کورس اور علامہ غلام ربانی تیمور نے فن خطابت کی کلاس لی۔ جبکہ فن نعت سکھانے کے سلسلے میں محترم ظہیر بلالی صاحب نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔

اسلامک لرننگ کورس میں مندرجہ ذیل موضوعات پر لیکچرز دیئے گے۔

  • سیرت کا عملی وروحانی پہلو
  • حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امت پر حقوق
  • حصول علم۔ ۔ ۔ توفیق الہیٰ
  • گوشئہ درود کی اہمیت
  • عقیدہ توحید و رسالت
  • عقیدہ توسل
  • حیات النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
  • عقیدہ شفاعت
  • سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ضرورت واہمیت
  • خلق محمدی معمولات کے آئینے میں
  • اسلوب سیرت اور صحابہ رضی اللہ عنہم کا طرز عمل
  • امت مسلمہ کا تعلقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا ہو؟
  • سیرت کے باب میں حضور شیخ الاسلام کی خدمات
  • حسن نیت، اعمال کی قبولیت کی شرط
  • میلاد کی شرعی حیثیت
  • تحریک منہاج القرآن کیا ہے؟
  • TMQکی علمی اور دینی خدمات
  • زندگی امانت ہے
  • تحریک منہاج القرآن کے روحانی پیشوا
  • اسلام میں خواتین کا کردار
  • بیداری شعور وقت کی ضرورت
  • Struggle leaads to success
  • Can u bring change in your life
  • How Can u make your Personality impressive

کورس کے سات دنوں کو تحریک منہاج القرآن کے سات اہداف دعوت پر تقسیم کیا گیا۔ روزانہ ایک ہدف کو مکمل طور پر بریف کیا جاتا رہا۔

کورس میں طالبات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے منتخب ویڈیو خطابات بھی دکھائے گئے۔

طالبات کی اخلاقی وروحانی تربیت کیلئے نماز تہجد، محافل ذکر ونعت اور شب بیداری کا اہتمام بھی کیا جاتا رہا۔ 6 دنوں میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں طالبات نے بڑے ذوق وشوق سے707,484 درود پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ سب سے زیادہ درود پاک پڑھنے والی طالبہ کو انعام بھی دیا گیا۔

کورس کا آخری دن شیخ الاسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وقف کیا گیا۔ جس کیلئے خصوصی فلیکس تیار کروایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس کو "A Tribut to Shaykh-ul-Islam " کا نام دیا گیا۔ تقریب میں مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔ کورس کے آخر میں سکھائے جائے والے فن خطابت اور پڑھائے جانے والے مضامین کا امتحان بھی لیا گیا۔ جن طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اُن میں انعامات اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے۔ بعد ازاں اختتامی کلمات محترمہ سمیرا رفاقت (ناظمہ ویمن لیگ) نے ادا کئے۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top