منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس میں شب برات انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی

منہاج القرآ ن انٹرنیشنل لاکورنیو(فرانس ) کے زیراہتمام مورخہ 16 جولائی 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء شب برات انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ محفل میں فرانس کی مرکزی اور ذیلی تنظیمات کے تمام ممبران، رفقاء اور وابستگان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کی سعادت قاری صدیق نے حاصل کی جبکہ حاجی حنیف مغل، وجیہ الدین اور منہاج نعت کونسل فرانس نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض قاری طاہر عباس نے ادا کئے۔ ناظم دعوت وتربیت فریاد گلزار نے فرنچ میں تقریر کی۔ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے شب برات کی مناسبت سے خصوصی خطاب کئے اور اس رات کی فضیلت پر قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کی۔ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعداجتماعی طور پر نماز تسبیح ادا کی گئی۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے انتہائی رقت آمیز دعا کرائی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top