تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ شب بیداری بسلسلہ شب برات

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ شب بیداری مدرسہ محمدیہ فریدیہ نزد مسجد بلال المعروف نالے والی میں مورخہ 17 جولائی 2011ء کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حاضرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ جبکہ نقابت کے فرائض ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر نے سرانجام دیے۔

پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی طاہر امیر غوری، سابق تحصیل نائب ناظم شیخ افتخار الدین تاری، سابق سٹی ناظم الحاج ڈاکٹر امیر محمد غوری، راؤ اسحاق، حاجی عزیز بھٹی، حاجی اشرف سعیدی، صاحبزادہ احمد سعید جامی، ملک عمران ریحان، کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عمائدین و عوام الناس نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کی سی ڈیز اور کتب  کا سٹال بھی لگایا گیا تھا۔

پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب پروجیکٹر کے ذریعے دکھایا گیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کے مقربین کی توبہ احوال کی تبدیلی کے لیے مشعل راہ ہے۔ کوئی کتنا بڑا گناہ گار ہی کیوں نہ ہو توبہ اسے قرب الٰہی کی دولت مہیا کرتی ہے۔ اولیاء و صالحین کی زندگی کے معمولات میں گریہ و زاری کا بڑا کردار ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قرون اولٰی کے اولیاء کے احوال زندگی کو موضوع کلام بناتے ہوئے کہا کہ اللہ کے مقربین خلوت در انجمن کے معقولے پر عمل درآمد کرتے، اور مخلوق میں رہتے ہوئے اپنے اللہ سے لو لگائے رکھتے تھے۔ اور ہمہ وقت جلوہ خدا میں محو رہتے تھے۔ آج بد قسمتی سے مسلمان غفلت کی عمیق گھاٹیوں میں کھو گئے۔ کائنات کی ساری ماوں سے بڑھ کر پیار کرنے والے مولا کو ہم بھلا چکے۔ اگر ہم پھر سے سر بلند ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے روٹھے مولا کو منانا ہو گا۔ توبہ وہ سیڑھی ہے جو گناہ گار کو مقرب خدا بناتی ہے۔

صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد شرکاء شب بیداری سے مخاطب ہوئے۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کی۔ اور ماہ صیام میں ہونے والے سات روزہ دروس عرفان القرآن کا شیڈول بھی پیش کیا اور ہزاروں شرکاء کو حسب معمول سات روزہ دروس عرفان القرآن میں شرکت کی بھرپور دعوت دی۔

بعد از خطاب صلوٰۃ التسبح ادا کی گئی اور محفل ذکر منعقد ہوئی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے رقت آمیز دعا کروائی۔ دعا کے دوران لوگ دھاڑیں مار مار کر اپنے رب کو مناتے رہے۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں چودھری عبد الغفار، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق، ملک سلمان، نعمان بھٹہ، احسان اللہ چودھری، خواجہ احمد، سید مدثر بخاری، مرزا ارشد، مرزا اسلم، راشد بھٹی، ملک ہاشم، ملک اختر، ملک فاروق، نادر بھٹی، محمود بھٹی، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے جوانوں نے مثالی کردار ادا کیا۔

صلواۃ و سلام کے بعد علامہ نصیر بابر نے ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کروائی۔ بعد ازا ں تمام شرکاء کو سحری کروائی گئی۔ پورے پروگرام کے دوران منہاج سیکورٹی نے مثالی ڈیوٹی سرانجام دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top