مصطفوی میلاد سوسائٹی بادامی باغ لاہور کے زیراہتمام محفل نعت
مصطفوی میلاد سوسائٹی بادامی باغ لاہور کے زیراہتمام عظیم الشان محفل ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوئی۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔ محفل ذکر سے علامہ محمد لطیف مدنی مرکزی سینئر نائب ناظم حلقات درو و فکر نے خصوصی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر کو اپنی بلندی عطا کی ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر کو اپنے ذکر کے ساتھ جوڑا ہوا ہے۔ کلمہ طیبہ ہو، اذان ہو یا نماز ہو ہر جگہ اللہ تعالی نے اپنے ذکر کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کیا ہے۔ ذکر مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مومنوں اور عاشقوں کی غذا ہے۔ انہوں نے شرکاء کو تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پوری دنیا میں قائم ہونے والے حلقات درود و فکر کا تعارف کرایا۔
انہوں نے بتایا کہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم گوشہ درود شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے اس نعمت کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے حلقات درود و فکر قائم کئے۔ اگر کوئی چاہتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا قلبی و روحانی رشتہ مضبوط ہو تو وہ اپنے گھر میں حلقات درود و فکر کا اہتمام کرے۔ انہوں نے کہا جو کثرت کے ساتھ درود و سلام پڑھتا ہے قبر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اللہ تعالی کی پہچان نصیب ہوگی آخرت میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت ملے گی۔
پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ