لیہ میں سیلاب سے متاثرہ دس جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 21 جولائی 2011ء لیہ میں سیلاب 2010ء کے 20 متاثرہ خاندانوں کے دس جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری تھے اور تقریب کی صدارت امیر پنجاب احمد نواز انجم نے کی جبکہ نائب ناظم اعلیٰ تحریک رانا فیاض احمد خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ علاقے کے سیاسی و سماجی افراد نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض انجینئر رفیق نجم نے سرانجام دیئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لیہ کے عہدیداران نے شادی میں شریک باراتوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور ان کو بینڈ گروپ کی پریڈ میں اسٹیج پر لایا جاتا رہا۔

 

500 باراتی تقریب میں شریک ہوئے، شادی کی اس تقریب میں ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے کے برائیڈل گفٹس دیئے گئے۔ برائیڈل گفٹس میں عرفان القرآن، المنہاج السوی، ڈبل بیڈ بمع مولٹی فوم، گیس چولہا، ٹیبل، کرسیاں، واشنگ مشین، سلائی مشین، پیڈسٹل فین، جستی پیٹی، ڈبل بیڈ رضائی، TEA سیٹ، کٹلری سیٹ و دیگر ضروریات زندگی کا سامان دیا گیا جبکہ مہمانوں نے تمام دلہا حضرات کو گھڑی کے تحفے دیئے اور دلہنوں کو MWF کی جانب سے سلامی دی گئی۔ مہمانوں کو آخر میں پر تکلف کھانا پیش کیا گیا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ایک سال قبل متاثرین کی بحالی کیلئے کام شروع کیا جو آج بھی یہ خدمت سرانجام دے رہی ہے اور اب تک MWF کے تحت 784مکانات کی تعمیر مکمل ہوکر متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں جو کہ MWF کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

تقریب سے علاقے کے MPA سمیت معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top