بارسلونا میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب منہاج اسلامک سنٹر میں منعقد ہوگی
سپین (نوید احمد اندلسی) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام اسلام جمہوریہ پاکستان کے 64 ویں یوم آزادی کی تقریب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 14 اگست 2011 بروز اتوار شام 05 بجے منعقد ہوگی۔ پروگرام تلاوت قرآن، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، قومی ترانہ اور تقاریر پر مشتمل ہو گی جبکہ اختتام پر شرکاء کے لئے افطار پارٹی کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے بارسلونا سپین کے تمام محب وطن پاکستانیوں کو شرکت کی دعوت عام ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین گذشتہ 10 سال سے بارسلونا میں تسلسل کے ساتھ جشن آزادی پاکستان کے پروگرام کا انعقادکرتی ہے جس میں بارسلونا اور گرد و نواح سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شرکت کرتے ہیں اور وطن سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہیں۔
تبصرہ