تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام دروس قرآن کی چھٹی نشست

مورخہ: 15 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام سالانہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی چھٹی نشست کا اہتمام مورخہ 15 اگست 2011ء بروز سوموار کو ہوا۔ جس میں نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس نے اقامت دین میں نوجوان نسل کا کردار کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔ درس قرآن میں علاقہ بھر سے دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں میاں چنوں اور گرد و نواح سے خواتین اور مرد حضرات نے خصوصی شرکت کی۔

درس قرآن میں تحریک منہاج القرآن تحصیل چیچہ وطنی کے صدر مرزا محمد فاروق اور دوسرے عہدے دارن نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top