منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظفر گڑھ کے زیراہتمام 10 متاثرین سیلاب کی شادیاں

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظفر گڑھ کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ 10 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 22 جولائی 2011ء کو ہوئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت امیر پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ ان کے علاوہ ساجد محمود بھٹی، منور بھٹی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔

سیلاب سے متاثرہ رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والوں جوڑوں کے نام یہ ہیں۔

  • سلمیٰ مجید زوجہ محمد آصف بھٹی
  • روبینہ نازیہ زوجہ محمد شاہد
  • فرحت بی بی زوجہ محمد ندیم آرزو
  • ثمرین بی بی زوجہ اللہ وسایا
  • عائشہ مقبول زوجہ محمد رضوان
  • طاہرہ پروین زوجہ صابر علی
  • ساجدہ بی بی زوجہ محمد مجاہد

ان تمام جوڑوں کا تعلق سیلاب زدہ علاقوں جتوئی، چوک قریشی اور کوٹ ادو سے تھا۔ منتظمین کی طرف سے تمام باراتوں کے شرکاء کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ مہمانوں نے دلہا حضرات کو گھڑیوں جبکہ تمام دلہنوں کو جیولری سیٹ کے تحائف پیش کیے گئے۔ دلہنوں کو جو برائیڈل گفٹس دیئے گئے ان میں ڈبل بیڈ بمع گدا، کٹلری سیٹ، ڈنر سیٹ، ایک ٹیبل بمعہ چارکرسیاں، الماری، ڈبل بیڈ رضائی، کچن آئیٹمز، واشنگ مشین اور دیگر اشیاء ضرورت شامل تھیں۔

منہاج القراآن اور مقامی علماء نے تمام جوڑوں کے الگ الگ نکاح پڑھائے۔ اس موقع پر اجتماعی دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top