بلوچستان میں متاثرین سیلاب کو امدادی چیکس اور گھروں کی چابیوں کی تقسیم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بلوچستان کے نواحی علاقوں میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس اور تعمیر کردہ گھروں کی چابیاں تقسیم کر دیں ہیں۔ اس حوالے سے 22 ستمبر 2011ء کو ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بلوچستان کے متاثرہ علاقہ جات محبت پور، ضلع جعفر آباد، چتن پٹی، مانجھی پور، نور پور، جھٹ پٹ، ڈیرہ اللہ یار، غوثیہ کالونی، پہنور شٹھری، لہڑی، سبی، نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی گنداخہ کے سیلاب متاثرین شامل تھے۔

2010ء میں سیلاب سے متاثرہ ہونے والے لوگوں میں امدادی چیکس اور مکانات کے گھروں کی چابیاں دی گئیں۔ چیکس اور چابیاں تقسیم کرنے کی اس تقریب کے معزز مہمانوں میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ناظم افتخار شاہ بخاری، رانا فیاض احمد خان اور ساجد محمود بھٹی شامل تھے۔ تمام مرکزی قائدین نے متاثرین میں چیکس اور چابیاں تقسیم کیں۔

چابیاں اور امدادی چیکس وصول کرنے والوں کی تعداد 45 تھی، جن میں حافظ عبدالصد، حافظ عبدالفتاح، نذر محمد بھنگر، گلزار احمد کھوسہ، سید واحد علی شاہ، اجمل کنڈرانی، سردار بنگلزی، وزیر علی چنہ، سید لطیف علی شاہ، بیوہ سید غلام محی الدین شاہ، عبدالقادر کھوسہ، غلام عباس کھوسہ، خلیل الرحمن کھوسہ، شفیق احمد بھنگر، میاں عبدالحق، ارباب علی کھوسہ، محمد اقبال کھوسہ، غلام محمد قادری، محبوب علی، نیاز احمد، محمد موسیٰ بھنگر، میاں نور احمد، غلام حیدر چاجڑ، میاں تاج محمد، گل میر احمد، میر محمد گلراز، سید اسد اللہ شاہ، مبارک علی بھنگر، محمد شریف بھنگر، خوشی محمد، جھٹیل خان، اللہ واسایہ کاکڑ، عنایت اللہ قادری، اللہ داد پندرالی، عبدالوہاب، سید منور علی شاہ، نصیب اللہ گوہر، ممتاز علی، غلام حیدر شاہ، شکیل احمد، داد محمد جتوئی ، نثار احمد، دھنی بخش، اللہ وزیر اور احمد بھی شامل تھے۔

متاثرین نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس امدادی کام کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح سے بڑھ کر ان کی امداد کی گئی، جس پر وہ منہاج ویلفيئر فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں۔

تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top