بیداری شعور طلبہ اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامی کیمٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ تجمل حسین

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والے بیداری شعور طلبہ اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین نے کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ اجتماع طلبہ میں بیداری شعور کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اک عزم کریں اک کام کریں مستحکم پاکستان کریں‘‘ کے عنوان کے تحت بیداری شعور طلبہ اجتماع 19 نومبر کو پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں صبح دس بجے شروع ہو گا اور شام تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم اجتماع میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری لندن سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کریں گے۔ اس موقع پر تجمل حسین نے بتایا کہ اجتماع کے سلسلے میں دس مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری میڈیا MSM ضمیر مصطفوی نے کہا کہ اجتماع میں شرکت کیلئے پاکستان کی تمام طلباء تنظیموں کو دعوت دے دی گئی ہے اور ملک بھر سے ہزاروں طلباء اس اجتماع میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء کے اس باوقار اجتماع کے بعد ملک پاکستان اور طلباء کے حقوق کیلئے ہزاروں طلباء امن واک بھی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top